قومی

Budget 2024: چندرا بابو نائیڈو اور نتیش کمار نے بنائی مرکز میں مودی حکومت، انہیں اب بجٹ میں کیا ملا؟

مرکزی بجٹ کے ذریعہ وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت والی این ڈی اے حکومت نے اتحادی پارٹیوں کو خوش کرنے کی کوشش کی ہے۔ منگل کے روز (23 جولائی) وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے بجٹ تقریر کے دوران ان دو ریاستوں کے لئے اہم اعلان کئے، جہاں سے ان کی اتحادی پارٹیوں کا راست طور پر رشتہ ہے۔ آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ این ڈی اے کے کس ساتھی کو بجٹ سے کیا تحفہ ملا ہے۔

پارلیمنٹ میں صبح بجٹ تقریرکے دوران وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے بتایا کہ آندھرا پردیش کو 15,000  کروڑ روپئے کی مالی مدد دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بہار کو سڑک پروجیکٹ کے لئے 26 ہزار کروڑ روپئے کا پیکیج ملے گا، جبکہ 21 ہزار کروڑ روپئے کے پاورپلانٹ کا بھی اعلان ہوا۔

دراصل، لوک سبھا الیکشن 2024 میں بی جے پی خود کے دم پر اکثریت نہیں حاصل کرپائی تھی۔ وہ سب سے بڑی پارٹی ہوکربھی 240 سیٹوں پرسمٹ گئی تھی۔ چونکہ حکومت بنانے کے کم ازکم 272 سیٹوں کا نمبرچاہئے تھا، جس سے بی جے پی اپنے دم پرچوک رہی تھی۔ اس صورتحال میں ٹی ڈی پی اورجے ڈی یوجیسی پارٹیاں اس کے لئے سنجیونی بنیں۔

آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندرا بابو نائیڈو کی ٹی ڈی پی (چھٹے نمبر کی پارٹی) کو عام الیکشن میں 16 سیٹیں حاصل ہوئی تھیں، جبکہ بہارکے وزیراعلیٰ نتیش کمارکی جے ڈی یو ساتویں نمبر کی پارٹی بنی اوراسے 12 سیٹیں ملی تھیں۔

 آپ کو بتادیں کہ یہ بجٹ وزیراعظم نریندرمودی کی تیسری مدت کارکا پہلا بجٹ تھا جبکہ وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن کا مسلسل ساتواں بجٹ رہا۔ وہ ایسا کرنے والی ملک کی پہلی وزیرخزانہ بن گئیں۔ نرملا سیتا رمن نے ساتویں بارپارلیمنٹ میں بجٹ پیش کرکے سابق وزیراعظم مورارجی دیسائی کا ریکارڈ توڑا، جنہوں نے 1964-1959 کے درمیان پانچ مکمل بجٹ سمیت ایک عبوری بجٹ پیش کیا تھا۔ اس سے قبل، وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت مسلسل تیسری باراقتدارمیں آئی ہے۔ ہندوستان میں مہنگائی شرح مسلسل کم ہورہی ہے۔ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ یہ بجٹ غریب، خواتین، نوجوان اورکسانوں (ان داتاؤں) پرمرکوزہے۔

 بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

وقف پر ایم آر ایم کی کتاب نے کشمیر میں ہلچل مچا دی: کشمیر سیوا سنگھ نے جائیداد گھوٹالے کی سی بی آئی تحقیقات کا کیامطالبہ

کشمیر کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے وقف ایک سرکردہ تنظیم کشمیر سیوا سنگھ…

49 minutes ago

Indian Equity Markets Outperform China Since 2000:ہندوستان 2000 سے چین کی ایکویٹی مارکیٹوں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے، رپورٹ

رپورٹ میں یہ بھی وضاحت کی گئی ہے کہ امریکہ کا تکنیکی غلبہ، مصنوعی ذہانت…

1 hour ago