وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے عام بجٹ 2024 پیش کردیا ہے۔ انہوں نے پارلیمنٹ میں اپنے خطاب کے دوران کہا کہ مجھے 5 سالوں میں 4.1 کروڑنوجوانوں کے لئے روزگار، ہنراوردیگرمواقع کی سہولت فراہم کرنے کے لئے 5 اسکیموں اوراقدامات کے وزیراعظم کے پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی ہے، جس کا مرکزی خرچ 2 لاکھ کروڑ روپئے ہے۔ اس سال ہم نے تعلیم، روزگاراورہنرکے لئے 1.48 لاکھ کروڑ روپئے کا انتظام کیا ہے۔
بجٹ پیش کرتے ہوئے، مرکزی وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے کہا، “جیسا کہ عبوری بجٹ میں ذکرکیا گیا ہے، ہمیں 4 مختلف طبقات، غریبوں، خواتین، نوجوانوں اورکسانوں پرتوجہ مرکوزکرنے کی ضرورت ہے۔ کسانوں کے لئے، ہم نے سب کے لئے اعلیٰ کم ازکم امدادی قیمت کا اعلان کیا ہے۔ کم ازکم 50 فیصد مارجن کا وعدہ کرتے ہوئے پی ایم غریب کلیان انا یوجنا کو5 سال کے لئے بڑھایا گیا، جس سے 80 کروڑروپئے سے زیادہ لوگوں کو فائدہ ہوا۔
وزیرخزانہ نے کیا بڑا اعلان
مفت راشن کا نظام 5 سال تک جاری رہے گا۔
اس سال زراعت اوراس سے منسلک شعبوں کے لئے 1.52 لاکھ کروڑ روپے کی فراہمی۔
حکومت روزگار کے لئے 3 بڑی اسکیموں پر کام کرے گی۔
بہارمیں 3 ایکسپریس وے کا اعلان۔
بودھ گیا-ویشالی ایکسپریس وے بنایا جائے گا۔
پٹنہ-پورنیا ایکسپریس وے کی تعمیر۔
بکسرمیں دریائے گنگا پردولین والا پل۔
بہارمیں ایکسپریس وے کے لئے 26 ہزار کروڑ روپے کی فراہمی۔
طلباء کو 7.5 لاکھ روپئے کا اسکل ماڈل لون دیا جائے گا۔
پہلی بارملازمین کے لئے اضافی پی ایف دیئے جانے کا منصوبہ ہے۔
ملازمتوں میں خواتین کوترجیح دی جائے گی۔
حکومت گھریلواداروں میں اعلیٰ تعلیم کے لئے 10 لاکھ روپئے تک کے قرض کے لئے مالی مدد فراہم کرے گی۔
ایس سی-ایس ٹی اوراوبی سی سماج کی فلاح وبہبود کے لئے حکومت نئی اسکیمیں لائے گی۔
10 ہزار بایو فیول پلانٹ لگائے جائیں گے
روزگاراور اسکل کے لئے تین اسکیمیں ہوں گی۔ پہلی نوکری میں ایک ماہ کا بھتہ ملے گا۔ ایک لاکھ کی تنخواہ (سیلری) پر 3000 روپئے حکومت پی ایف میں دے گی۔
اس سے قبل، وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے بجٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت مسلسل تیسری باراقتدارمیں آئی ہے۔ ہندوستان میں مہنگائی شرح مسلسل کم ہو رہی ہے۔ نرملا سیتا رمن نے کہا کہ یہ بجٹ غریب، خواتین، نوجوان اورکسانوں (ان داتاؤں) پرمرکوزہے۔
بھارت ایکسپریس–
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…