قومی

Union Budget 2024: کانگریس نے بجٹ 2024 کو بتایا جھنجھنا، ملازمین کو کوئی ریلیف نہیں ملنے کو مایوس کن قرار دیا

Union Budget 2024: وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے منگل (23 جولائی) کو مالی سال 2024-25 کا بجٹ پیش کیا۔ کانگریس نے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندرمودی کی قیادت والی اس حکومت کے پیش کردہ بجٹ میں صرف مایوسی ہی مایوسی ہے۔ کانگریس لیڈررندیپ سرجے والا نے کہا کہ اس بجٹ میں کسانوں کے لئے کچھ نہیں ہے۔ انہوں نے بجٹ کونوجوانوں کے لئے مایوس کن قراردیتے ہوئے کہا کہ اس میں نئے روزگارکے لئے کوئی راستہ فراہم نہیں کیا گیا ہے۔

رندیپ سرجے والا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پرلکھا، “مودی 3.0 کے بجٹ میں مایوسی اورناراضگی۔ صفر+صفر=صفر۔ کسانوں کے لئے کچھ نہیں، نہ ایم ایس پی کی گارنٹی نہ قرض سے راحت، نہ ڈیژل-کیڑے مارنے والی دوا، نہ کھاد کی قیمتوں میں کمی، بس باتیں ہی باتیں۔ نوجوانوں کے لئے جھنجھنا، نئے روزگارکا کوئی راستہ نہیں، سالانہ صرف 20 لاکھ نوجوانوں کوانٹرن شپ، غیرمنظم سیکٹرکو چونی تک نہیں۔ لیبرانٹینسیویعنی روزگار پیدا کرنے والے شعبوں جیسے ٹیکسٹائل، تعمیرات وغیرہ۔”

 

متوسط طبقے اور نوکری پیشہ کو راحت نہیں: رندیپ سرجے والا

کانگریس لیڈر رندیپ سرجے والا نے کہا کہ “بجٹ میں درج فہرست ذات، درج فہرست قبائل اور پسماندہ طبقات جیسے الفاظ غائب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ تقریر میں ایس سی -ایس ٹی -اوبی سی الفاظ کا نشان تک نہیں ہے۔ یہ واضح ہے کہ لوک سبھا میں بی جے پی کے خلاف ووٹ دینے کی سزا ہے۔ بی جے پی کا ایس سی -ایس ٹی -اوبی سی مخالف چہرہ بھی ہے۔” انہوں نے کہا، “پچھلے 10 سالوں سے متوسط ​​طبقے اور ملازمت پیشہ لوگوں کے لیے کوئی ریلیف نہیں، ٹیکس چھوٹ کے سلیب میں کوئی اضافہ نہیں، کوئی ریلیف نہیں، ملک کے غریبوں کی زندگی کوبہتربنانے کے لئے’صفر’- صرف 5 کلو راشن لیں اورغربت میں رہتے ہیں۔”

 

وزیر خزانہ نے کانگریس کے ’نیائے پتر‘ سے سیکھا: جے رام رمیش

کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے بھی بجٹ سے متعلق حکومت کونشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا، “وزیر خزانہ نے کانگریس کے ’نیائے پتر-2024‘ سے نصیحت حاصل کی ہے اوراس کا ’انٹرن شپ‘ پروگرام واضح طور پرکانگریس کے مجوزہ اپرنٹس شپ پروگرام پر مبنی ہے جسے ’پہلی نوکری پکی‘ کہا گیا تھا‘‘۔ انہوں نے اپنے ٹریڈ مارک اندازمیں کہا۔ ’’یہ سرخیاں بنانے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ کانگریس کے منشورمیں تمام ڈپلوما ہولڈرزاورگریجویٹس کے لئے پروگرام کی گارنٹی تھی، جبکہ حکومت کے منصوبے نے منمانے طریقے سے (ایک کروڑانٹرن شپ) رکھ دیا گیا ہے۔‘‘

 بھارت ایکسپریس–

 

Nisar Ahmad

Recent Posts

PM VBRY EPFO 15000 Incentive Scheme: پہلی نوکری کے ساتھ ملیں گے 15,000 روپے، وزیر اعظم وکست بھارت روزگار یوجنا کے لیے ایسے کریں درخواست

وزیر اعظم وکست بھارت روزگار یوجنا کے تحت پہلی بار ملازمت شروع کرنے والے نوجوانوں…

6 minutes ago

France Protests Inflation Violence: فرانس میں پرتشدد مظاہرے، لگژری برانڈز کے شوروم لوٹے گئے، گاڑیوں کو لگا دی گئی آگ

فرانس میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف ملک گیر احتجاج نے پرتشدد رخ اختیار…

51 minutes ago

Five Major Tragedies: تقریباً 24 گھنٹوں میں 5 خوفناک حادثے، 50 سے زائد اموات: کولکاتا سے گوالیار تک، بے قابو رفتار نے مچائی تباہی

نوراتری کے دوران مغربی بنگال، مدھیہ پردیش، راجستھان اور اتر پردیش میں پیش آنے والے…

2 hours ago

Kolkata Durga Pandal Stampede: کولکاتا درگا پنڈال بھگدڑ معاملے میں پولیس نے درج کیا مقدمہ، منتظمین سمیت 7 افراد گرفتار

وزیر اعلیٰ سوویندو ادھیکاری نے اعلان کیا کہ ریاستی حکومت ہر مہلوک کے خاندان کو…

4 hours ago