انٹرٹینمنٹ

Kalki Part 2: ‘کالکی پارٹ 2’ کے حوالے سے پربھاس کا بڑا انکشاف، جانئے دپیکا کا کردار کیسا ہوگا؟

پربھاس، دیپیکا پڈوکون اور امیتابھ بچن اسٹارر فلم کالکی 2898اے ڈی  کو زبردست کامیابی ملی ہے۔ اس فلم نے دنیا بھر میں 1000 کروڑ روپے کمائے ہیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس فلم کی دوسری قسط کو لے کر مداحوں میں کافی جوش و خروش ہے۔ ناگ اشون کی ہدایت کاری میں بننے والی کالکی 2898اے ڈی  کے پہلے حصے نے اپنی منفرد کہانی، شاندار مناظر اور بہترین پرفارمنس سے ناظرین کو متاثر کیا ہے۔

ایسے میں اب جب کہ میکرز سیریز کے آخری حصے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، تو شائقین میں اس کا سیکوئل دیکھنے کے لیے بے صبری بڑھتی دکھائی دے رہی ہے۔ خبر یہ ہے کہ فلم کا آخری حصہ پربھاس اور دیپیکا پڈوکون  کے ساتھ اور بھی بڑا اور بہتر ہونے جا رہا ہے۔

کالکی کے دوسرے حصے پر کام جاری ہے

حال ہی میں پروڈیوسرز نے ایک کلپ شیئر کیا ہے، جس میں پربھاس نے ٹیم اور کاسٹ کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پربھاس نے بتایا کہ فلم کے دوسرے حصے پر کام جاری ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے فلم میں دیپیکا پڈوکون کی بہت تعریف کی، اور یہ بھی کہا کہ دیپیکا پڈوکون اگلی فلم میں بھی بڑا رول ادا کرنے والی ہیں۔

کالکی پارٹ 2 میں دیپیکا کا کرول ہوگا اہم

ویڈیو میں پربھاس کہہ رہے ہیں، ‘دیپیکا کا بہت بہت شکریہ، وہ بہت خوبصورت خاتون ہیں۔ اور ہم سب جانتے ہیں کہ فلم کا دوسرا حصہ اور بھی خاص ہونے والا ہے۔ ہدایت کار ناگ اشون نے بھی پہلی فلم میں دیپیکا پڈوکون  کے اہم رول پر زور دیا تھا اور یہ بھی واضح کیا تھا کہ   دیپیکا پڈوکون کا رول  ہی کہانی کا مرکز ہے۔ ناگ اشون نے کہا تھا، ‘دیپیکا پڈوکون کہانی کا سب سے اہم حصہ ہے، کیونکہ اگر آپ اس کے کردار کو ہٹا دیں گے تو کہانی نہیں بچے گی، کالکی نہیں رہے گی۔’

اگلا حصہ ایک حیرت انگیز سنیما تجربہ ہوگا

آخری حصے میں پربھاس اور دیپیکا پڈوکون کے دوبارہ ایک ساتھ آنے کے ساتھ فلم کا سنیما کا تجربہ اور بھی حیرت انگیز ہونے والا ہے۔ کلکی کے بنانے والے اس پرجوش منصوبے کی تیاری کر رہے ہیں، اس لیے ناظرین اگلے حصے میں ایک سنسنی خیز اختتام کا انتظار کر رہے ہیں، جو پہلے حصے سے زیادہ سنسنی خیز ہونے جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

13 minutes ago

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

43 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

1 hour ago