وزیراعظم نریندرمودی نے عام بجٹ کوایک ایسا بجٹ قراردیا ہے، جومتوسط طبقے (مڈل کلاس) کومضبوطی فراہم کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ معاشرے کے ہرطبقے کوتقویت دینے والا ہے۔ یہ ایک ایسا بجٹ ہے، جو نوجوانوں کوبے شمارنئے مواقع فراہم کرے گا۔ یہ ایک ایسا بجٹ ہے، جودلتوں، قبائلیوں اورپسماندہ طبقات کو مضبوط کرے گا۔ اس بجٹ سے چھوٹے تاجروں اورایم ایس ایم ای ایس کوترقی کی نئی راہ ملے گی۔
وزیراعظم مودی نے کہا کہ بجٹ میں مینوفیکچرنگ اورانفراسٹرکچرپربہت زیادہ توجہ دی گئی ہے۔ اس سے معاشی ترقی کونئی تحریک ملے گی۔ بجٹ میں ملک میں غربت کے خاتمے کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔ پچھلے 10 سالوں میں 25 کروڑلوگ غربت سے باہرنکلے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بجٹ سے تعلیم اوراسکل کونیا پیمانہ ملے گا۔ یہ بجٹ نئے مڈل کلاس کوطاقت دے گا۔ اس بجٹ سے خواتین، چھوٹے تاجروں، ایم ایس ایم ای کومدد ملے گی۔
بجٹ میں مینوفیکچرنگ اورانفراسٹرکچر پربہت زیادہ زور: وزیراعظم مودی
اپنے خطاب میں وزیراعظم مودی نے کہا،”یہ قبائلی برادری، دلتوں اورپسماندہ طبقات کوبااختیاربنانے کا بجٹ ہے۔ مینوفیکچرنگ اورانفراسٹرکچرپربجٹ میں بہت زیادہ توجہ دی گئی ہے۔” مرکزی بجٹ میں بہارمیں تین ایکسپریس وے اوربکسرمیں دریائے گنگا پردونئے پل بنانے کے لئے 26 ہزارکروڑروپئے فراہم کرنےکی تجویزدی گئی ہے۔ اسی طرح مرکزی حکومت امراوتی کودارالحکومت کے طور پرتیارکرنے کے لئے آندھرا پردیش کو15 ہزار کروڑ روپئے دینے جا رہی ہے۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…