قومی

Lok Sabha Election 2024: لوک سبھا الیکشن کے لئے بی ایس پی کی پہلی فہرست جاری، مایاوتی نے اتار دیئے مسلم امیدوار

لوک سبھا الیکشن 2024 کا اعلان کبھی بھی ہوسکتا ہے۔ سیاسی پارٹیوں کی طرف سے امیدواروں کے اعلان کا سلسلہ جاری ہے۔ اس فہرست میں سب سے پیچھے بی ایس پی نے اترپردیش کی چارلوک سبھا سیٹوں کے لئے اپنے امیدواروں کا اعلان کردیا ہے۔ مایاوتی نے چاروں سیٹوں پرمسلم امیدوار اتار دیا ہے۔ بی ایس پی نے پیلی بھیت سے انیس احمد خان، مرادآباد سے عرفان سیفی، قنوج سے عقیل احمد پٹہ اورامروہہ سے ڈاکٹرمجاہد حسین شامل ہیں۔ بی ایس پی نے ان تمام چاروں سیٹوں سے مسلم امیدواروں کو ٹکٹ دیا ہے۔

ان چاروں سیٹوں پرمسلم امیدواراتارنے کی مایاوتی کی خاص حکمت عملی مانی جا رہی ہے۔ بی ایس پی کی نظرمسلم ووٹروں پرہیں۔ بی ایس پی کی کوشش مسلم ووٹروں کو متحدد کرکے اپنے حق میں لانے کی کوشش ہے۔ مسلم ووٹوں کو تقسیم سے روکنے کے لئے گزشتہ لوک سبھا الیکشن میں سماجوادی پارٹی اور بی ایس پی نے ساتھ مل کرلڑا تھا۔ اس میں بی ایس پی کو فائدہ ہوا جبکہ سماجوادی پارٹی کو نقصان۔ بی ایس پی کو یوپی کی 10 سیٹوں پر جیت ملی تھی جبکہ سماجوادی پارٹی کو صرف 5 سیٹوں پرجیت ملی تھی۔

واضح رہے کہ آئندہ دو سے تین دنوں میں لوک سبھا الیکشن کی تاریخوں کا اعلان ہوجائے گا۔ بی جے پی 195 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کرچکی ہے۔ وہیں کانگریس بھی 39 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔ دونوں پارٹیاں جلد ہی اپنی دوسری فہرست جاری کرسکتی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر 2024 تک چلے گا

آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…

29 mins ago