قومی

PM Modi In Sabarmati Ashram: plaنئے سرے سے بنایا جائے گا سابرمتی آشرم، پی ایم مودی نے کیا ماسٹر پلان کا آغاز، ایسا آئے گا نظر

آشرم کی پرانی اور نئی تصویریں سامنے آ گئی ہیں، جنہیں دیکھ کر ہم جان سکتے ہیں کہ بابائے قوم کا آشرم اب کیسا ہو گا۔ گجرات حکومت کے مطابق آشرم کو خوبصورت بنانے کے لیے اس ماسٹر پلان کے تحت 1200 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے۔ آشرم کے پانچ ایکڑ رقبے کا دائرہ بڑھا کر اب اسے 55 ایکڑ تک بڑھایا جائے گا، جبکہ موجودہ 36 عمارتوں کی بھی تزئین و آرائش کی جائے گی۔

پی ایم نے شیئر کیا ویڈیو

اس کی جانکاری دیتے ہوئے پی ایم مودی نے انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کیا اور لکھا، “سابرمتی آشرم کی تزئین و آرائش ہماری شاندار تاریخ کو محفوظ رکھنے اور منانے کے تئیں ہماری وابستگی کی عکاسی کرتی ہے۔ کوشش کا پیمانہ آپ کو خوشی دے گا۔” پی ایم مودی نے مہاتما گاندھی آشرم میں پودا بھی لگایا۔

 

آشرم ہمیشہ حیرت انگیز توانائی کا مرکز

اپنے خطاب میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، “بابائے قوم کا یہ سابرمتی آشرم ہمیشہ سے ہی شاندار توانائی کا مرکز رہا ہے۔ جب بھی کسی کو یہاں آنے کا موقع ملتا ہے، ہم اپنے اندر بابائے قوم کی تحریک کو واضح طور پر محسوس کر سکتے ہیں۔ سچائی اور عدم تشدد کے نظریات، ملک کے تئیں لگن کا عزم، غریبوں اور محروموں کی خدمت میں خدا کی خدمت کا جذبہ – سابرمتی آشرم بابائے قوم کی ان اقدار کو آج بھی زندہ رکھتا ہے۔

تاریخ میں خاص ہے آج کا دن

آج کی تاریخ کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا، “12 مارچ وہ تاریخی دن ہے جب بابائے قوم نے جدوجہد آزادی کا رخ بدل دیا اور ڈانڈی مارچ تاریخ میں سنہری حروف سے درج ہو گیا ہے۔ یہ دن آزاد ہندوستان میں ایک تاریخی موقع کے آغاز کی گواہ ہے۔ “12 مارچ، 2022 کو، ملک نے اس آشرم سے آزادی کے امرت مہوتسو کا آغاز کیا۔”

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

3 hours ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

4 hours ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

4 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

5 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

5 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

6 hours ago