پہلوان بجرنگ پونیا نے کہا کہ مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے تمام کھلاڑیوں کو یقین دلایا ہے۔ سب کوسمجھایا بھی گیا ہے… ہم کھلاڑی اپنا احتجاج ختم کررہے ہیں کیونکہ حکومت نے ہمیں یقین دہانی کرائی ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ ہمیں انصاف ملے گا۔ اس سے قبل ونیش پھوگاٹ، بجرنگ پونیا، ساکشی ملک، روی دہیا اوردیپک پونیا نے انڈین اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر پی ٹی اوشا کو ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کے صدر کے خلاف مبینہ جنسی ہراسانی کی شکایات پر خط لکھا تھا، جس کے بعد ایسوسی ایشن نے 7 رکنی کمیٹی کی تشکیل کی ہے۔ دوسری طرف اپنے اوپرلگائے گئے الزامات پر برج بھوشن شرن سنگھ نے کہا کہ میں استعفیٰ نہیں دوں گا۔ کانگریس لیڈردپیندر ہڈا کے اشارے پرمیرے خلاف سیاست کی جارہی ہے۔ یہ چند کھلاڑی وہ ہیں جن کا کیریئر ختم ہو چکا ہے۔
-بھارت ایکسپریس