-بھارت ایکسپریس
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ملک کے سب سے بہترین پولیس اسٹیشنوں کو اعزاز سے سرفرازکیا ہے۔ اس میں اوڈیشہ کے آسیکا پولیس اسٹیشن نے پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ آسیکا پولیس اسٹیشن کو سال 2022 کے لئے ملک کے سب سے بہترین پولیس اسٹیشن قرار دیا گیا۔ یہ جانکاری وزارت داخلہ کی طرف سے دی گئی ہے۔ نئی دہلی واقع نیشنل ایگریکلچرل سائنس کمپلیکس میں جمعہ کے روز شروع ہوئے ڈی جی پی/آئی جی کانفرنس 2022 کے دوران انہیں نوازا گیا۔
انڈین ایڈمنسٹریٹو سروس اورانڈین پولیس سروس میں ہرسال تقریباً 15 درجن افسران کا انتخاب کیا جاتا ہے، لیکن کچھ افسران اپنی ذمہ داریاں اس قدربہترطریقے سے نبھاتے ہیں کہ وہ ایک مثال بن جاتے ہیں، ایسے ہی ایک نام برجیش کماررائے کا ہے۔ برجیش رائے ریاست اوڈیشہ سے 2009 بیچ کے آئی پی ایس افسرہیں۔ ان کی قیادت میں اوڈیشہ کے گنجم ضلع کے آسیکا پولیس اسٹیشن کو ملک کا بہترین پولیس اسٹیشن قراردیا گیا ہے۔
کچھ وقت پہلے ڈی آئی جی کے عہدے پر ہوئے پرموٹ
برجیش کمار رائے کے ہی حلقے میں آنے والے گنگا پور پولیس اسٹیشن کو اس سے پہلے تین پولیس اسٹیشنوں میں شامل کیا گیا تھا۔ برجیش رائے کچھ وقت پہلے ڈی آئی جی کے عہدے پرپرموٹ ہوئے ہیں اور وہ اس سے پہلے بھی کئی باربہترین کاموں کی وجہ سے اعزاز سے سرفراز کیا جا چکا ہے۔ برجیش بنیادی طور پر اترپردیش کے مئوضلع کے کاچھی کلاں گرام سبھا سے تعلق رکھتے ہیں، ان کے والد محکمہ تعلیم میں جوائنٹ ڈائریکٹر اور والدہ ٹیچر رہ چکی ہیں۔
شکایتوں سے متعلق کوئی پریشانی نہیں ہونی چاہئے
گنجام کے موجودہ ایس پی برجیش کمار رائے کا ماننا ہے کہ تھانے میں شکایت لے کر پہنچنے والے لوگوں کو اچھی سہولت کے ساتھ سروس ملے، اس کا پورا خیال رکھا جانا چاہئے، جس سے عام لوگوں لوگوں کو اپنی شکایتوں کو لے کرکوئی پریشانی نہ ہو۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اوڈیشہ حکومت کی 5 ٹی پہل کو گنجام ضلع کے سبھی تھانوں میں بہتر طریقے سے نافذ کرایا ہے۔ جرائم میں کمی اور لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال کو بہتربنانے کی وجہ سے آسیکا پولیس اسٹیشن کوملک کا بہترین تھانہ مانا جاتا ہے۔
کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…
بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…