BRICS Foreign Ministers’ Meet: آج کیپ ٹاؤن میں برکس وزرائے خارجہ کی میٹنگ سے پہلے، وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اپنے جنوبی افریقی ہم منصب نالیڈی پانڈور سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کی پیش رفت کا جائزہ لیا۔اس ملاقات پر وزیرخارجہ ایس جئے شنکر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی افریقہ کی وزیرخارجہ نالیڈی پاونڈرکے ساتھ ایک پُرجوش ملاقات ہوئی ۔ انڈو-اٹلانٹک شہر کیپ ٹاؤن میں ہماری میزبانی کے لیے ان کا شکریہ۔ ہماری سٹریٹجک شراکت داری کی پیشرفت کا جائزہ لیا اور اپنے سفارتی تعلقات کی 30 ویں سالگرہ کو مناسب انداز میں منانے پر اتفاق کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ برکس، آئی بی ایس اے، جی 20 اور اقوام متحدہ کے بارے میں خیالات کا تبادلہ ہوا جہاں ہماری قریب تعاون کی ایک مضبوط روایت ہے۔
برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقہ (برکس) کی ابھرتی ہوئی معیشتوں کے وزرائے خارجہ 1 سے 2 جون تک ہونے والے اجلاس میں شرکت کے لیے اس وقت کیپ ٹاؤن میں ہیں۔ جنوبی افریقہ، جو کہ بلاک کا موجودہ سربراہ ہے، جنوبی افریقہ کے دارالحکومت میں برکس وزرائے خارجہ کانفرنس کی میزبانی کر رہا ہے۔وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے کیپ ٹاؤن میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ سے بھی ملاقات کی اور عالمی صورتحال پر نتیجہ خیز تبادلہ خیال کیا۔
وزیرخارجہ نے ٹویٹر پر لکھا، “سعودی عرب کے وزیرخارجہ پرنس فیصل بن فرحان سے مل کر بہت اچھا لگا۔ عالمی صورتحال پر خیالات کا نتیجہ خیز تبادلہ ہوا۔ سٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کے ذریعے دو طرفہ تعاون کو آگے بڑھانے کے منتظر ہیں۔ دونوں وزراء نے ملاقات کی اورباہمی مفادات کے امور پر خیالات کا تبادلہ کیا ۔دونوں وزراء نے برکس فرینڈز کے وزارتی اجلاس کے ایجنڈے کے موضوعات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اجلاس میں بین الاقوامی کثیر جہتی امور کے نائب وزیر ڈاکٹر عبدالرحمن الراسی، جمہوریہ جنوبی افریقہ میں مملکت کے سفیر سلطان الراسی نے بھی شرکت کی۔اس سے پہلے آج، انہوں نے جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں برکس وزارتی اجلاس کے موقع پر روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف سے بھی ملاقات کی۔ یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب مغرب روس اور یوکرین تنازعہ میں ہندوستان کو فریق بنانے کی مسلسل کوشش کر رہا ہے۔
وزیر خارجہ 1 سے 6 جون تک افریقی ممالک، جنوبی افریقہ اور نمیبیا کے سرکاری دورے پر ہیں۔اپنے دورہ جنوبی افریقہ کے دوران، جے شنکر جنوبی افریقہ کے صدر سیرل رامافوسا سے ملاقات کریں گے اور توقع ہے کہ وہ برکس کے دیگر وزرائے خارجہ کے ساتھ ساتھ دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے۔ ایک سرکاری بیان کے مطابق، وہ کیپ ٹاؤن میں ہندوستانی باشندوں کے ساتھ بھی بات چیت کریں گے۔اس کے بعد وزیر خارجہ 4-6 جون تک نمیبیا کا دورہ کریں گے۔ ہندوستان کے کسی وزیر خارجہ کا نمیبیا کا یہ پہلا دورہ ہوگا۔سرکاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ دورے کے دوران وزیرخارجہ ملک کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کریں گے اور حکومت کے دیگر وزراء سے بھی ملاقات کریں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
Parliament Winter Session: پارلیمانی امور کے وزیر کرن رجیجو نے ٹویٹ کیا، "پارلیمنٹ کا سرمائی…
مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سی ایم راجیندر شکلا نے کہا کہ اب ایم پی میں…
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اتوار کو الیکشن منعقد…
ایم ایل اے راجیشور سنگھ نے منگل کوٹوئٹر پر لکھا، محترم اکھلیش جی، پہلے آپ…
سومی علی نے جواب دیا، 'ان کو قتل کیا گیا تھا اور اسے خودکشی کا…
سی ایم یوگی نے عوام سے کہا کہ انہیں اپنی طاقت کا احساس دلائیں، ذات…