WhatsApp bans 74 lakh Indian accounts in April: واٹس ایپ نے اپنے پلیٹ فارم کے غلط استعمال سے نمٹنے کے لیے احتیاطی اقدامات کے تحت اپریل کے مہینے کے دوران 74 لاکھ ہندوستانی اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے۔ واٹس ایپ کے ترجمان نے کہا کہ تقریباً 24 لاکھ اکاؤنٹس کو فعال اقدامات کے تحت روک دیا گیا تھا اور یہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے صارفین کی کسی شکایت پر مبنی نہیں تھے۔ یہ تفصیلات انفارمیشن ٹیکنالوجی رولز 2021 کے حصے کے طور پر کمپنی کی طرف سے دائر کی گئی ماہانہ رپورٹ میں سامنے آئی ہیں۔
آئی ٹی رولز 2021 کو مدد نظر رکھتے ہوئے واٹس ایپ ترجمان نے کہا کہ ہم نے اپریل 2023 کے مہینے کے لیے اپنی رپورٹ شائع کی ہے۔ اس رپورٹ میں صارف کی موصول ہونے والی شکایات اور واٹس ایپ کی جانب سے کیے گئے متعلقہ اقدامات کے ساتھ ساتھ واٹس ایپ کے اپنے حفاظتی اقدامات کی تفصیلات شامل ہیں۔ ہمارے پلیٹ فارم کے غلط استعمال پر روک لگانے کی مسلسل کوشش چل رہی ہے۔ جیسا کہ تازہ ترین ماہانہ رپورٹ میں دیکھ سکتے ہیں۔واٹس ایپ نے اپریل کے مہینے میں 7.4 ملین سے زیادہ اکاؤنٹس پر پابندی لگا دی ہے اور ان میں سے 2.4 ملین سے زیادہ اکاؤنٹس پر فعال اقدامات کے تحت پابندی لگا دی گئی ہے، اس سے پہلے کہ صارفین کی جانب سے کسی بھی قسم کی اطلاع موصول ہو ہم نے فعال اقدامات کرتے ہوئے کاروائی کی ہے۔
دریں اثنا، اپنے صارفین کے لیے رازداری یعنی پرائیویسی کو یقینی بنانے کے لیے، میٹا کے بانی اور سی ای او مارک زکربرگ نے حال ہی میں ‘چیٹ لاک’ کے نام سے واٹس ایپ کے ایک نئے فیچر کی شروعات کی ہے جو منتخب صارفین کے ساتھ محفوظ چیٹ کو یقینی بناتا ہے۔ یہ فیچر صارفین کوانتہائی رازدارانہ گفتگو کو پاس ورڈ کے ساتھ الگ فولڈر میں محفوظ کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ جب کوئی آپ کو میسج کرتا ہے اور چیٹ لاک ہو جاتا ہے، تو پیغامات کا مواد اور بھیجنے والے کی تفصیلات اس وقت تک پوشیدہ رہیں گی جب تک کہ منتخب چیٹس کے پاس ورڈ داخل نہ ہوں۔ مارک زکربرگ نے اس فیچر کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ “ہم آپ کے لیے ایک نیا فیچر لانے کے لیے پرجوش ہیں جسے ہم چیٹ لاک کہتے ہیں، جو آپ کو سیکیورٹی کی ایک اور تہہ کے پیچھے اپنی انتہائی اہم گفتگو کو محفوظ رکھنے دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ “کسی چیٹ کو لاک کرنے سے وہ تھریڈ ان باکس سے باہر نکل جاتا ہے اور اسے اپنے فولڈر کے پیچھے رکھ دیا جاتا ہے جس تک صرف آپ کے پاس ورڈ یا بایو میٹرک سے رسائی حاصل کی جاسکتی ہے، جیسے فنگر پرنٹ۔
بھارت ایکسپریس۔
اجمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس اوم پرکاش کے مطابق مینا کو گرفتار کر لیا…
دیپیکا نے تیسرے، 19ویں، 43ویں، 44ویں اور 45ویں منٹ میں گول کیے، جب کہ پریتی…
اسپتال سے وابستہ ایک جونیئر ڈاکٹر نے بتایا کہ آپریشن تھیٹر جس کی چھت گری…
ڈاکٹر سمیر وی کامت، سکریٹری، محکمہ دفاعی تحقیق اور ترقی اور چیئرمین، ڈیفنس ریسرچ اینڈ…
ملزم کے وکیل امت مشرا اور سنیل مشرا نے کہا کہ مبینہ واقعہ سے قبل…
دہلی کی سی ایم آتشی نے بھی عآپ کی اس جیت پر ردعمل ظاہر کیا۔…