آج سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سپریم کورٹ میں سوامی ویویکانند کی یوم پیدائش کے موقع پر خون کے عطیہ کی مہم کا اہتمام کیا۔جس دوران سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ڈی وائی چندرچوڑ نے وکیلوں کی ان کی مثالی کوششوں کی ستائش کی ہے۔سی جے آئی چندرچوڑ نے وکلاء کی طرف سے ظاہر کی گئی گہری ہمدردی کوبھی تسلیم کیا۔تقریب کے دوران، چیف جسٹس چندرچوڑ، دیگر تمام ججوں کے ساتھ شامل ہوئے، اس دوران انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سوامی وویکانند کی یوم پیدائش پر خون کے عطیہ کا یہ اقدام ان کی تعلیمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ایک قابل ستائش طریقہ ہے۔ سوامی وویکانند نے اپنے وجود کے وسیع تر مقصد کو ذہن میں رکھنے اور اپنی روزمرہ کی زندگی میں دوسروں کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کی کوشش کرنے کی وکالت کی۔
چف جسٹس چندرچوڑ نے معاشرے کے لیے وکلاء کی وابستگی کی مزید تعریف کرتے ہوئے کہا کہ خون کا عطیہ کیمپ لوگوں کے لیے قانونی برادری کی گہری تشویش کی مثال ہے۔ انہوں نے سپریم کورٹ بلڈ ڈونیشن کیمپ میں شرکت کرنے والے ڈاکٹروں کا شکریہ ادا کیا۔ جسٹس احسن الدین امان اللہ نے بھی خون کے عطیہ کیمپ کی اہمیت پر زوردیتے ہوئے معاشرے کی فلاح و بہبود کے لیے خون کے عطیہ کی اہمیت پرروشنی ڈالی۔
بارہ جنوری کو، سوامی وویکانند کے یوم پیدائش پر، صدر دروپدی مرمو نے روحانی گرو اور سماجی مصلح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کی تعلیمات آنے والی نسلوں کی رہنمائی کرتی رہیں گی۔ وزیر اعظم مودی نے بھی اس موقع پر سوامی وویکانند کو خراج عقیدت پیش کیا۔ان دونوں رہنماوں کے علاوہ سیاسی گلیاروں سے بیشتر سینئر سیاسی لیڈران نے بھی آج سوامی ویویکانند کو یاد کیا اور خراج پیش کیا۔
بھارت ایکسپریس۔
سومی علی نے جواب دیا، 'ان کو قتل کیا گیا تھا اور اسے خودکشی کا…
سی ایم یوگی نے عوام سے کہا کہ انہیں اپنی طاقت کا احساس دلائیں، ذات…
اس سال کے شروع میں اجیت پوار نے این سی پی لیڈر شرد پوار کو…
سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…