-بھارت ایکسپریس
I.N.D.I.A Alliance Meeting: لوک سبھا الیکشن کو دیکھتے ہوئے بی جے پی کے خلاف متحد ہوئے اپوزیشن الائنس انڈیا کی ہفتہ (13 جنوری) کی صبح 11:30 بجے میٹنگ ہوگی۔ انڈیا الائنس کے اعلیٰ لیڈران کی اس آن لائن میٹنگ میں بہار کے وزیراعلیٰ اور جے ڈی یو کے قومی صدر نتیش کمارکوکنوینربنایا جاسکتا ہے۔ ساتھ ہی کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے کو انڈیا الائنس کا صدربنایا جاسکتا ہے۔
اپوزیشن اتحاد انڈیا کی ہفتہ کے روزہونے والی میٹنگ کوکافی اہم مانا جا رہا ہے۔ ایسا اس لئے کیونکہ الائنس کو سیٹ شیئرنگ کو حتمی شکل دینی ہے۔ کانگریس کی نیشنل الائنس کمیٹی آئے دن سیٹ تقسیم سے متعلق ریاستی سطح پرتبادلہ خیال کررہی ہے۔ الائنس کمیٹی اب تک مہاراشٹرکے سابق وزیراعلیٰ ادھوٹھاکرے کی شیوسینا، شرد پوارکی نشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی)، عام آدمی پارٹی، راشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) اورسماجوادی پارٹی کے ساتھ شیٹ شیئرنگ سے متعلق میٹنگ کرچکی ہے۔
اس کے علاوہ نیوزایجنسی پی ٹی آئی نے ذرائع کے حوالے سے بدھ (11 جنوری) کو بتایا تھا کہ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) نے کانگریس کو 42 لوک سبھا سیٹوں میں سے 2 سیٹیں دینے کی پیشکش کی ہے۔ ٹی ایم سی کے آفرکوخارج کرتے ہوئے کانگریس نے کہا کہ وہ اس کے لئے راضی نہیں ہے کیونکہ یہ کافی کم سیٹ ہے۔
حالانکہ ٹی ایم سی سے اب تک کوئی بات چیت نہیں ہوسکی ہے۔ ذرائع نے جمعرات (11 جنوری) کو بتایا تھا کہ ٹی ایم سی نے کانگریس کو 42 لوک سبھا سیٹوں میں سے دوسیٹیں دینے کی پیشکش کی ہے۔ ٹی ایم سی کے آفرکو خارج کرتے ہوئے کانگریس نے کہا کہ وہ اس کے لئے راضی نہیں ہے کیونکہ یہ کافی کم سیٹ ہے۔ ٹی ایم سی سے منسلک ذرائع نے جمعہ کے روز کہا کہ وہ کانگریس کو بنگال کی تین سیٹیں دینے کے لئے تیار ہے، لیکن اس کے لئے ہمیں آسام میں دو سیٹیں اورایک سیٹ میگھالیہ میں دینی ہوگی۔
اپوزیشن اتحاد کی کتنی میٹنگ ہوئی؟
اپوزیشن الائنس انڈیا کی چارمیٹنگیں اب تک ہوچکی ہے۔ اس میں پہلی میٹنگ بہارکے پٹنہ میں 23 جون کو ہوئی تھی۔ وہیں دوسری میٹنگ بنگلورومیں 17 اور 18 جولائی کو ہوئی تھی۔ تیسری میٹنگ ممبئی میں 31 اوریکم ستمبر کو ہوئی تھی۔ اس کے علاوہ چوتھی میٹنگ دسمبرکو دہلی میں ہوئی تھی۔ اپوزیشن الائنس انڈیا کی چوتھی میٹنگ میں وزیراعظم چہرہ، سیٹ شیئرنگ اور مشترکہ ریلی سمیت کئی اہم موضوعات پر تبادلہ خیال ہوا تھا۔ واضح رہے کہ اتحاد میں کانگریس، ٹی ایم سی، جے ڈی یو، شرد پوارکی این سی پی اورلیفٹ سمیت کئی پارٹیاں شامل ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…