بھارت ایکسپریس۔
BJP Candidates List for Lok Sabha Election 2024: آئندہ لوک سبھا الیکشن کے لئے بی جے پی کی طرف سے ہفتہ ( مارچ، 2024) کو 195 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔ اس میں پارٹی نے کیرلا کے ملّاپورم سے واحد مسلم امیدوارڈاکٹرعبدالسلام کو انتخابی میدان میں اتارا ہے۔ ڈاکٹرعبدالسلام پربی جے پی نے بھروسہ جتایا ہے۔ اب دیکھنا ہوگا کہ ڈاکٹر عبدالسلام بی جے پی کی امیدوں پرکتنا کھرا اترتے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالسلام 2021 کے اسمبلی الیکشن میں ترور سے قسمت آزما چکے ہیں، لیکن انہیں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ وہ کالی کٹ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ہیں۔
بی جے پی نے پہلی فہرست میں اترپردیش کی 80 میں سے 51 سیٹوں پرامیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے۔ وہیں، مغربی بنگال کی 26، مدھیہ پردیش کی 24، راجستھان کی 15، کیرلا کی 12، تلنگانہ کی 9، آسام کی 11، گجرات کی 15، جھارکھنڈ کی 11، دہلی کی 5، جموں وکشمیر کی 2، اتراکھنڈ کی تین سیٹ کے علاوہ چھتیس گڑھ، گوا، انڈمان اوردمن دیو کی ایک ایک سیٹوں پربھی ناموں کا اعلان ہے۔
وزیراعظم نریندر مودی وارانسی، وزیرداخلہ امت شاہ گاندھی نگراور راجناتھ سنگھ کو لکھنؤ سے امیدواربنایا گیا ہے۔ مدھیہ پردیش کی ودیشا سے سابق وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان، گنا سے مرکزی وزیرجیوترادتیہ سندھیا کو امیدواربنایا گیا ہے جبکہ لوک سبھا اسپیکراوم برلا کو راجستھان کے کوٹہ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ دہلی میں پانچ سیٹوں کے لئے امیدواروں کا اعلان ہوا ہے۔ بھوپال سے پرگیہ سنگھ ٹھاکرکا ٹکٹ کٹ گیا ہے جبکہ آلوک شرما کوٹکٹ دیا گیا ہے۔ نئی دہلی سیٹ سے میناکشی لیکھی کا ٹکٹ کاٹ دیا گیا ہے اوران کی جگہ سشما سوراج کی بیٹی بانسری سوراج کوامیدواربنایا گیا ہے۔ چاندنی چوک سے ڈاکٹرہرش وردھن سنگھ کا ٹکٹ کٹ گیا ہے، ان کی جگہ پروین کھانڈیلوال کو امیدوار بنایا گیا ہے۔ جبکہ منوج تیواری کو شمال مشرقی دہلی سے ایک بارپھرامیدواربنایا گیا ہے۔ جنوبی دہلی سے رمیش بدھوڑی کا ٹکٹ کاٹا گیا ہے اوران کی جگہ رام ویرسنگھ بدھوڑی کو امیدوار بنایا گیا ہے جبکہ مغربی دہلی سے کمل جیت سہراوت امیدواربنائی گئی ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…