اترپردیش کے بجنور میں ایک ایسی بے رحم بیوی کا چہرہ سماج کے سامنے بے نقاب ہوا ہے، جس نے اپنے ہی شوہر کے ساتھ انسانیت سوز سلوک کی حدیں پار کر دی ہیں، جسے دیکھ کر سماج کو بھی شرم آنی چاہیے۔ بیڈ روم میں خفیہ طور پر نصب سی سی ٹی وی کیمرے میں بیوی کی کرتوتوں کا انکشاف ہوا ہے، جس میں ظالم بیوی اپنے شوہر کو برہنہ کرتی ہے، پھر ہاتھ باندھتی اور اس کی شرمگاہ کو سگریٹ سے داغتی ہوئی واضح طور پر نظر آتی ہے۔ شوہر درد سے چیختا رہا لیکن پتھر دل بیوی ہمت نہیں ہارتی ہے۔ متاثرہ کے والد کی شکایت پر پولیس نے ملزمہ بیوی کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرکے جیل بھیجنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔
دراصل بجنور ضلع کے تھانہ سیوہاڑا کے گاؤں چک محمود ثانی کے منان زیدی کی شادی قریبی گاؤں کی مہر جہاں سے ہوئی تھی۔ مہر جہاں نے شادی سے پہلے محبت کا جھوٹا ڈرامہ بھی رچایا تھا۔ مہر جہاں شادی کرنے منان زیدی کے گھر پہنچی اور شادی پر بضد تھی۔بالآخر، خاندان کی رضامندی سے، دونوں نے 17 نومبر 2023 کو مسلم رسم و رواج کے مطابق شادی کر لی۔ متاثرہ کے والد کا کہنا ہے کہ اس کے بیٹے کی بیوی روز اس کے شوہر کو مارتی تھی جس کی وجہ سے منان زیدی نے خفیہ طور پر اپنے بیڈ روم میں سی سی ٹی وی کیمرے لگا رکھے تھے تاکہ اس کی بیوی کی کرتوت معاشرے کے سامنے آ سکے۔29 اپریل 24 کو مہر جہاں نے اپنے شوہر کو نشہ آور گولیاں کھلا کر، برہنہ کر کے اور دونوں ہاتھ باندھ کر انسانیت کی حدیں پار کر دیں۔ بیوی مہر جہاں نے سگریٹ سے اپنے شوہر کی شرمگاہ کو جلایا اور یہی نہیں بلکہ ہاتھ میں چاقو سے کئی مقامات پر اسے زخمی کیا۔ وہ ظالم بیوی سگریٹ پیتی رہی اور اپنے شوہر کی شرمگاہ پر داغ لگاتی رہی۔ شوہر درد سے چیختا رہا لیکن کم ہونے کے بجائے ظالم بیوی کا تشدد بڑھتا ہی چلا گیا۔
متاثرہ کے والد کی شکایت پر پولیس نے ملزم ظالم بیوی کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرکے جیل بھیجنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔ اس وقت متاثرہ شوہر اسپتال میں داخل ہے، جس کا علاج چل رہا ہے۔ایس پی دھرم سنگھ نے جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ کل یعنی 4 مئی کو منان زیدی جو کہ تھانہ سیوہاڑہ کے گاؤں چک محمود ثانی کے رہنے والے ہیں، نے تھانہ سیوہاڑہ میں شکایت درج کرائی ہے کہ اس کی بیوی روز اس سے لڑتی اور مارتی ہے۔ جسمانی اور ذہنی اذیت کے ساتھ ساتھ غیر انسانی سلوک بھی کرتی ہے۔29اپریل کی رات اس کی بیوی نے منان کو نشہ آور چیز پلایا اور قتل کرنے کی نیت سے اس کا گلا دبا کر اس کے جسم کو جلتے ہوئے سگریٹ سے جلا کر جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا۔ اس شکایت کی بنیاد پر بیوی کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے تحت آج ملزم مہر جہاں کو گرفتار کرکے معزز عدالت میں بھیجا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…