قومی

Pakistan not wearing bangles: پاکستان نے بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھیں ہیں، پاک مقبوضہ کشمیر پر راجناتھ سنگھ کے بیان کا فاروق عبداللہ نے دیا جواب

وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے اتوار (05 مئی) کو کہا کہ ہندوستان پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر (پی او کے) پر اپنے دعوے سے کبھی دستبردار نہیں ہوگا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارت کو طاقت کے ذریعے اس پر قبضہ نہیں کرنا پڑے گا۔ اس بارے میں نیشنل کانفرنس کے صدر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ فاروق عبداللہ نے کہا کہ پاکستان چوڑیاں نہیں پہن رکھی ہے اور ان کے پاس ایٹمی بم بھی ہے۔این سی صدر نے کہا کہ اگر وزیر دفاع ایسا سوچ رہے ہیں تو آگے بڑھیں۔ ہم کون ہوتے ہیں روکنے والے لیکن یاد رکھیں وہ (پاکستان) بھی چوڑیاں نہیں پہن رکھی ہے۔ ان کے پاس ایٹمی بم بھی ہے اور بدقسمتی سے وہ ایٹمی بم ہم پر گرے گا۔

پی ٹی آئی کے ساتھ ایک انٹرویو میں راج ناتھ سنگھ نے کہا تھاکہ جس طرح سے جموں و کشمیر میں امن اور ترقی واپس آئی ہے، جلد ہی پی او کے کو ہندوستان کے ساتھ ضم کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا، “ہمیں پی او کے پر قبضہ کرنے کے لیے طاقت کا استعمال نہیں کرنا پڑے گا کیونکہ لوگ کہیں گے کہ ہمیں ہندوستان کے ساتھ الحاق کرناہے۔ ایسے مطالبات اب آرہے ہیں۔” راجناتھ سنگھ نے کہا کہ پی او کے ہندوستان کا علاقہ تھا، ہے اور رہے گا۔

جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات پر دونوں لیڈروں نے کیا کہا؟

راجناتھ سنگھ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جموں و کشمیر میں جلد انتخابات ہوں گے۔ تاہم انہوں نے کوئی ٹائم لائن نہیں دی۔ مرکزی وزیر نے یہ بھی کہا کہ جلد ہی جموں و کشمیر میں افسپا کی ضرورت نہیں رہے گی۔ انہوں نے پاکستان سے بھی کہا کہ وہ سرحد پار دہشت گردی کو فروغ دینا بند کرے۔ ساتھ ہی فاروق عبداللہ نے پیشین گوئی کی کہ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کا اعلان امرناتھ یاترا کے بعد کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’’بنیادی مسئلہ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کا ہے، دونوں ممالک کو ایک دوسرے سے بات کرکے مسائل کو حل کرنا چاہیے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Iran Presidential Election 2024: ایران میں 14ویں صدارتی عہدے کیلئے آج ہو رہی ہے ووٹنگ، جانئے کون ہے سب سے زیادہ مضبوط امیدوار

چھٹے اور آخری امیدوار مسعود پیزشکیان ہیں، جو اس وقت تبریز سے رکن پارلیمنٹ ہیں۔…

2 mins ago

Hina Khan Breast Cancer: حنا خان کو ہوا بریسٹ کینسر، کہا- تیسری اسٹیج پر ہوں، میں سب کچھ کرنے کو تیار ہوں

اداکارہ حنا خان کوبریسٹ کینسرہوا ہے۔ ان کا کینسراسٹیج تھری پرہے۔ وہ اس کا علاج…

16 mins ago

DATING APP SCAM Delhi: دہلی میں ڈیٹنگ ایپ گھوٹالے کا پردہ فاش، شکرپور تھانہ علاقے سے پکڑے گئے یہ مجرم

ایک شخص کو جیون ساتھی کی ضرورت تھی تو ایک لڑکی نے ڈیٹنگ ایپ پر…

18 mins ago

Hemant Soren Bail: ہیمنت سورین پانچ ماہ بعدرانچی جیل سے ہوئے رہا ، زمین گھوٹالے میں ہائی کورٹ سے ملی تھی ضمانت

جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کو پانچ ماہ بعد جیل سے رہا کر…

20 mins ago

Mamata Banerjee on Hemant Soren Bail: ہیمنت سورین کو ضمانت ملنے پر ممتا بنرجی نے کیا مسرت کا اظہار، کہا- ویلکم بیک

جھارکھنڈ ہائی کورٹ نے جمعہ کو مبینہ زمین گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں…

37 mins ago