قومی

Sexual Harassment Case: جنسی ہراسانی کیس میں بہار کے سابق وزیر کے خلاف وارنٹ جاری، عدالت نے 31 اگست کو حاضر ہونے کا دیا حکم

مظفر پور: مظفر پور کی خصوصی POCSO عدالت نے مبینہ جنسی ہراسانی کے ایک معاملے میں عدالت میں حاضر نہ ہونے پر بہار کے سابق وزیر ورشن پٹیل کے خلاف وارنٹ جاری کیا ہے۔ اس سے پہلے بھی عدالت نے 24 جون کو وارنٹ جاری کرتے ہوئے ورشن پٹیل کو 6 جولائی کو عدالت میں حاضر ہونے کو کہا تھا۔ حالانکہ، جب سابق وزیر عدالت میں پیش نہ ہوئے تو عدالت نے وارنٹ جاری کرتے ہوئے انہیں 31 اگست کو عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کی۔

اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر اجے کمار نے کہا کہ پٹیل کے خلاف آئی پی سی اور پی او سی ایس او سیکشن کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ چل رہا ہے۔ متاثرہ کی وکیل ریچا اسمرتی نے کہا کہ عدالت نے نابالغ کے ساتھ جنسی ہراسانی کے معاملے میں ملزم سابق وزیر ورشن پٹیل کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔ سابق وزیر جب پیش نہ ہوئے تو عدالت نے قابل ضمانت وارنٹ جاری کر دیئے۔

رچا اسمرتی نے بتایا کہ متاثرہ کدھنی تھانہ علاقہ کی رہنے والی ہے۔ متاثرہ کی وکیل رچا اسمرتی نے کہا کہ 2023 میں ایک نابالغ لڑکی نے مظفر پور کی خصوصی پوکسو عدالت میں سابق وزیر کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا۔ سابق وزیر کے خلاف اپنی شکایت میں، اس نے جسمانی استحصال کے الزامات لگائے اور کہا کہ وہ دو سال سے اس کا جسمانی استحصال کر رہا تھا۔ ملزم سابق وزیر، سابق ایم پی اور ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اگر وہ ابھی پیش نہیں ہوئے تو ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیا جائے گا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

KK Menon on cinema and entertainment: سنیما اور انٹرٹینمنٹ ​​پر کے کے مینن نے کہا، ’یہ بزنس آف ایموشن ہے‘

اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…

4 hours ago

India vs New Zealand: سرفراز خان کا بلے بازی آرڈر بدلنے پریہ عظیم کھلاڑی ناراض، گمبھیر-روہت پرلگائے الزام

نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…

5 hours ago

کانگریس پرالزام حقیقت سے دور… مفت اسکیم سے متعلق وزیراعظم مودی کے طنزپرپرینکا گاندھی کا پلٹ وار

کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…

6 hours ago