انٹرٹینمنٹ

Bigg Boss OTT 3: ’’کٹرینہ خوش قسمت ہیں کہ آپ ان کے شوہر ہیں’…‘‘، انیل کپور نے کی وکی کوشل کی تعریف

ممبئی: ریئلٹی شو ’بگ باس او ٹی ٹی سیزن 3‘ کے ویک اینڈ وار ایپی سوڈ کافی چرچا میں رہا۔ وکی کوشل بھی فلم کی تشہیر کے لیے یہاں پہنچے تھے۔ انیل کپور نے کہا کہ کٹرینہ خوش قسمت ہیں کیونکہ انہیں وکی کوشل اپنے شوہر کے طور پر ملے ہیں۔ وکی کوشل اسٹار ایمی ورک کے ساتھ فلم ‘بیڈ نیوز’ کی تشہیر کے لیے آئے تھے۔ انیل کپور نے ستاروں کے ساتھ خوب مزہ کیا۔ وکی کوشل نے جم ورزش سے متعلق ایک بڑا راز بھی کھول دیا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اور انیل کپور ایک ہی جم میں ورزش کرتے ہیں۔

ایپی سوڈ کے دوران انیل نے وکی کی تعریف کرتے ہوئے کہا، ’’میں نے کٹرینہ کیف کے ساتھ کام کیا ہے۔ وہ ایک شاندار اور محنتی اداکارہ ہیں۔ آپ دونوں نے ایک بہترین جوڑی بنائی ہے اور وہ خوش قسمت ہیں آپ انہیں شوہر کے طور پر ملے ہیں۔’’ آپ کو بتا دیں کہ انیل اس سے قبل کٹرینہ کے ساتھ ’ویلکم‘، ’ریس‘ اور ’ہمکو دیوانہ کر گئے‘ جیسی فلموں میں کام کر چکے ہیں۔

بیڈ نیوز 19 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی

’بیڈ نیوز‘ ایک کامیڈی فلم ہے، جو 19 جولائی کو سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ اس میں ترپتی ڈمری، وکی کوشل اور ایمی ورک مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی ہدایت کاری آنند تیواری نے کی ہے اور ہیرو یش جوہر، کرن جوہر، اپوروا مہتا اور امرت پال سنگھ بندرا کی مشترکہ پروڈکشن ہے۔ اس کی کہانی ترم ڈوڈیجا اور ایشیتا موئترا کی جوڑی نے لکھی ہے۔ فلم میں وکی اور ایمی دونوں ترپتی کے پیار میں ہیں، ترپتی ماں بننے والی ہیں اور سسپنس یہ ہے کہ بچے کا باپ کون ہوگا؟

’بگ باس او ٹی ٹی 3‘ کے تازہ ترین ایپی سوڈ کے بارے میں بات کرتے ہوئے، رنویر، سائی کیتن، ثنا سلطان، ثنا مقبول، نیجی، چندریکا اور کریتکا کو اس بار نامزدگی سے محفوظ دکھایا گیا ہے۔ بے دخلی کے لیے نامزد کیے گئے گھریلو ساتھیوں میں دیپک، لوکیش، وشال، شیوانی اور ارمان ملک (سزا کے طور پر) شامل ہیں۔‘Bigg Boss OTT 3’ جیو سنیما پر نشر ہوتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Bulldozer Action Case: بلڈوزر کارروائی پر سپریم کورٹ کے فیصلے کا اپوزیشن نے کیا خیرمقدم، جانئے کس نے کیا کہا؟

 بلڈوزرکارروائی پرسپریم کورٹ کے فیصلے کا تمام اپوزیشن پارٹیوں کے لیڈران نے استقبال کیا ہے۔…

5 hours ago

Bulldozer Action Case: مولانا محمود مدنی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو بتایا خوش آئند، سالسٹر جنرل نے اٹھایا سوال

سپریم کورٹ نے بلڈوزرکارروائیوں کے خلاف جمعیۃ علماء ہند کے صدرمولانا محمود اسعد مدنی اور…

5 hours ago

The International Fentanyl Conundrum: بڑھتا ہوا فینٹینیل بحران: ایک عالمی ایمرجنسی

افسوس کی بات یہ ہے کہ فینٹینیل کو منشیات کی غیر قانونی مارکیٹ میں ایک…

7 hours ago

Lebanon Pager Blast: لبنان میں سیریل پیجر دھماکہ، 8 افراد ہلاک، 2800 زخمی، اسرائیل کا ہاتھ ہونے کا خدشہ

لبنان میں سلسلہ وار پیجر دھماکے ہوئے ہیں۔ اس میں 8 لوگوں کی موت ہو…

8 hours ago

Bulldozer Action Case: بلڈورزکارروائی پر سپریم کورٹ نے لگائی روک، مولانا ارشدمدنی نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہی یہ بڑی بات

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا ارشدمدنی نے آج کی قانونی پیش رفت پراپنے ردعمل کا…

8 hours ago