قومی

Bihar Teacher Recruitment:بہار شعبہ تعلیم کا تاریخ ساز کارنامہ، ایک دن میں ایک لاکھ 20 ہزار لوگوں سرکاری ملازمت سے متعلق تقرری نامے تقسیم کئے گئے

بہار نے آج پورے ملک میں تاریخ رقم  کیا ہے۔۔ 1 لاکھ 20 ہزار سے زائد اساتذہ کو تقرری نامہ تقسیم کیا گیا ہے۔۔ اس پروگرام میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار خود پٹنہ کے گاندھی میدان میں 5000 اساتذہ کو تقرری خط سونپ رہےہیں۔ اس سلسلے میں گاندھی میدان میں بڑے پیمانے پر تیاریاں کی گئی ہیں۔ پٹنہ کے علاوہ دیگر تمام اضلاع میں بھی اسی طرح کے پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اضلاع میں متعلقہ وزیر انچارج ضلع اساتذہ میں تقرری نامہ تقسیم کریں گے۔ اس پروگرام کے ذریعے ریاست کو کل 1 لاکھ 20 ہزار 336 نئے اساتذہ ملیں گے۔

بہار آج تاریخ رقم کرنے جا رہا ہے۔

بہار میں بیک وقت 1 لاکھ 20 ہزار 336 اساتذہ کو تقرری خط دیے جارہے ہیں۔ ۔ ان میں 57 ہزار 854 خواتین اساتذہ شامل ہیں جو کہ کل نئے تعینات ہونے والے اساتذہ کا 48 فیصد سے زائد ہیں۔ اتنی بڑی تعداد میں اساتذہ کو تقرری خط دینے کا یہ ریکارڈ آج بننے جا رہا ہے۔ محکمہ تعلیم سے موصولہ اطلاع کے مطابق بہار پبلک سروس کمیشن (بی پی ایس سی) کی طرف سے کرائے گئے امتحان کے بعد بہار کے علاوہ جھارکھنڈ، اتر پردیش، اتراکھنڈ، مغربی بنگال، دہلی، راجستھان، ہریانہ، پنجاب، مدھیہ پردیش، آسام، کیرالہ، کرناٹک، گجرات اور مہاراشٹر کے امیدواروں کا انتخاب کیا گیا ہے۔ ان ریاستوں کے تمام نو تعینات اساتذہ کو تقرری خط دیے جائیں گے۔

Amir Equbal

Recent Posts

جے ڈی یو-ٹی ڈی پی کومولانا ارشد مدنی کا انتباہ، مسلمانوں کے پیٹھ میں خنجرنہیں ماریں چندرا بابونائیڈواورنتیش کمار

جمعیۃعلماء ہند کے صدرمولانا ارشدمدنی نے آندھرا اوربہارکے وزرائے اعلیٰ کوکھلے لفظوں میں یہ باور…

10 hours ago

Sambhal Violence News: سنبھل تشدد معاملے میں شاہی جامع مسجد کے صدر گرفتار، پولیس نے کہا- ان کا رول ٹھیک نہیں

سنبھل میں کل ہوئے تشدد کے بعد آج صورتحال قابو میں ہے۔ یہاں پرانٹرنیٹ بند…

12 hours ago