قومی

Lok Sabha Election 2024: ’مسلمانوں کو ضرور ملنا چاہئے ریزرویشن‘، سیاسی بیان بازی کے دوران لالو پرساد یادو نے دیا بڑا بیان

بہارکے سابق وزیراعلیٰ اورراشٹریہ جنتا دل (آرجے ڈی) سربراہ لالو پرساد یادو نے بڑا بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلمانوں کو ریزرویشن ملنا چاہئے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے جنگل راج کی بنیاد پربھی پلٹ وارکرتے ہوئے کہا کہ ووٹرہماری طرف ہیں، اس لئے وہ انہیں مشتعل کررہے ہیں۔ وہ ڈرگئے ہیں، اس لئے جنگل راج کا نام لے کر عوام کومشتعل کررہے ہیں۔ لالوپرساد یادونے کہا کہ وہ آئین کوختم کرنا چاہتے ہیں، جمہوریت کوختم کرنا چاہتے ہیں۔ وہیں مسلمانوں کو ریزرویشن کے سوال پر لالو پرساد یادو نے کہا کہ مسلمانوں کو پورا ریزرویشن ملنا چاہئے۔

دراصل، بہارمیں انتخابی جلسے کوخطاب کرنے پہنچے وزیراعظم نریندرمودی نے الزام لگایا تھا کہ آرجے ڈی اورکانگریس کی منشا درج فہرست ذاتوں، درج فہرست قبائل اور پسماندہ طبقات کے ریزرویشن کو لوٹ کر مسلمانوں کو دینے کی ہے۔

لالو پرساد یادو نے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو ریزرویشن ملنا چاہئے۔ جبکہ آرجے ڈی لیڈراور شہر کے سابق نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو نے کہا کہ سابق وزیراعلیٰ کرپوری ٹھاکرکے دوراقتدارمیں مسلمانوں سمیت پسماندہ طبقات کے لئے ریزرویشن شروع کیا گیا تھا۔ تیجسوی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی کرپوری ٹھاکرکی توہین کرنے پرآمادہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے حیرانی ہے کہ وزیراعلیٰ نتیش کمارکی پارٹی جے ڈی یو اس پرخاموش کیوں ہے؟

لالو پرساد یادو نے بی جے پی پرکی تنقید

اس سے پہلے لالو پرساد یادو نے ایکس (ٹوئٹر) پرلکھ کر بی جے پی پرتنقید کی تھی۔ لالو یادو نے لکھا کہ یہ الیکشن مرنے کا نہیں زندہ رہنے کی لڑائی کا الیکشن ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی 140 کروڑ عوام سنجیدگی سے یہ سوچ رہی ہے۔ لالو پرساد یادو نے 10 پوائنٹس میں حکومت پرالزام لگایا۔ مودی حکومت آئین ختم کردے گی۔ جمہوریت ختم کردے گی، ریزرویشن ختم ہوجائے گا، نوجوان بغیر نوکری کے مرجائیں گے، عام آدمی مہنگائی سے مرجائے گا، پولیس اورنیم فوجی دستوں میں بھی اگنی ویر نافذ کردیں گے۔ نفرت اور تقسیم میں مزید اضافہ ہوجائے گا، آئینی اداروں کی باقی ماندہ خود مختاری بھی ختم ہوجائے گی۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

8 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

20 minutes ago

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

10 hours ago