قومی

UP Lok Sabha Election 2024: اکھلیش یادو کا الزام- ‘بی جے پی والے جان بوجھ کر گرمیوں میں کرواتے ہیں ووٹنگ، یہ ایک ماہ پہلے بھی ہو سکتا ہے’

UP Lok Sabha Election 2024: اتر پردیش میں تیسرے مرحلے کے دوران ریاست کی دس لوک سبھا سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس دوران صبح سے ہی بوتھوں پر ووٹروں کی لمبی قطاریں لگی ہوئی ہیں۔ تاہم دوسری جانب سورج بہت تیز ہے اور گرمی بھی بڑھ گئی ہے۔ اس دوران سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور ان کی اہلیہ ڈمپل یادو نے مین پوری میں اپنا ووٹ ڈالا۔ اکھلیش یادو نے ووٹ ڈالنے کے بعد میڈیا سے بات کی۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی والے جان بوجھ کر گرمیوں میں ووٹ کرواتے ہیں۔ گرمیوں میں جو ووٹنگ ہو رہی ہے وہ ایک ماہ پہلے بھی ہو سکتی ہے۔ اس دوران انہوں نے ووٹروں سے زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ صرف یہی ووٹ ہماری اور آپ کی زندگی بدل سکتا ہے۔

ایس پی سربراہ نے کہا کہ وہ تمام ووٹروں سے اپیل کرتے ہیں کہ زیادہ سے زیادہ ووٹ ڈالیں۔ یہ ووٹ آئین کو مضبوط کرے گا۔ جتنے زیادہ ووٹ ڈالے جائیں گے جمہوریت پر اتنا ہی اعتماد بڑھے گا۔ یہ ووٹ زندگی میں تبدیلی لاتا ہے۔ بی جے پی حکومت میں جملہ، فریب اور جھوٹ کی ضمانت ہے۔

جب میں پہنچا تو پولیس والے کو ہوش نہیں تھا – اکھلیش یادو

انہوں نے کہا کہ نہ کسان کی آمدنی دوگنی ہوئی ہے اور نہ ہی روزگار ہے، جب امتحان ہوتے ہیں تو اس کے پرچے لیک ہو جاتے ہیں۔ مہنگائی اس لیے بھی ہے کہ بی جے پی کچھ لوگوں کو منافع فراہم کرنا چاہتی ہے۔ کچھ جگہوں سے اطلاعات آرہی ہیں کہ حکومت طاقت کا استعمال کررہی ہے۔ میں خود گاڑی سے نیچے اترا تو پولیس والے کو ہوش نہیں تھا۔ گاڑی کے ارد گرد بھاگ رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں- Delhi Excise Policy Case: سی بی آئی کے معاملے میں منیش سسودیا کو بڑا جھٹکا، 15 مئی تک بڑھائی گئی عدالتی حراست

وہیں مین پوری سے موجودہ ایم پی اور ایس پی امیدوار ڈمپل یادو نے کہا، “بے روزگاری اور مہنگائی بڑھ رہی ہے۔ بی جے پی میں پالیسی اور نیت کا فقدان ہے۔ آج ملک کی جمہوریت اور آئین کو بچانے کا الیکشن ہے۔ یہ لڑائی سیاسی نظریات کی ہے۔”

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

54 minutes ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

3 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

3 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

4 hours ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

6 hours ago