قومی

Big Reshuffle in Congress: کانگریس میں بڑا ردوبدل، یوپی صدر تبدیل، رندیپ سرجے والا اور مکل واسنک کو نئی ذمہ داری

کانگریس نے جمعرات (17 اگست) کو پارٹی تنظیم میں ایک بڑا ردوبدل کیا۔ پارٹی نے مدھیہ پردیش کے سینئر آبزرور کے بعد رندیپ سرجے والا کو ریاست کے جنرل سکریٹری انچارج کا اضافی چارج دیا ہے۔ دوسری طرف مکل واسنک کو گجرات کے انچارج جنرل سکریٹری کے عہدے کی ذمہ داری دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ اجے رائے کو دلت برادری سے آنے والے برجلال کھابری کی جگہ اتر پردیش کانگریس کا صدر مقرر کیا گیا۔ سرجے والا کو سینئر لیڈر جے پی اگروال کی جگہ مدھیہ پردیش کے جنرل سکریٹری انچارج کی ذمہ داری دی گئی تھی، جب کہ راجستھان کانگریس لیڈر رگھو شرما کے استعفیٰ کے بعد واسنک کو جنرل سکریٹری انچارج بنایا گیا تھا۔ گجرات میں ہوئے گزشتہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کو شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ اس کے بعد رگھو شرما نے انچارج کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

کانگریس میں یہ ردوبدل کیوں ضروری ہے؟

مدھیہ پردیش میں اس سال کے آخر میں اسمبلی انتخابات ہیں۔ ایسے میں سرجے والا کو ذمہ داری سونپنا بہت ضروری سمجھا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ اگلے سال لوک سبھا انتخابات ہیں۔ گجرات میں بی جے پی اور کانگریس کے درمیان سیدھا مقابلہ ہے۔

اتر پردیش میں لوک سبھا کی 80 سیٹیں ہیں۔ ایسے میں اجے رائے کی تقرری بھی بہت ضروری ہے۔ رائے 2014 اور 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف یوپی کی وارانسی سیٹ سے لڑ چکے ہیں۔ وہ دونوں الیکشن ہار چکے ہیں۔

اجے رائے کو ذمہ داری کیوں دی گئی؟

بہار اور جھارکھنڈ کے بعد کانگریس نے ریاستی صدر کی ذمہ داری اجے رائے کو دی ہے جو یوپی میں بھومیہار ذات سے آتے ہیں۔ بہار کانگریس کے صدر اکھلیش پرساد سنگھ ہیں اور جھارکھنڈ کانگریس کے صدر متھلیش ٹھاکر ہیں۔ بھومیہار ذات کی زیادہ تر آبادی ان تین ریاستوں میں رہتی ہے۔ بھومیہار ذات کو بی جے پی کا ووٹ بینک سمجھا جاتا ہے۔ ایسے میں کانگریس اس میں گڑبڑ کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

9 minutes ago

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

2 hours ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

3 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

3 hours ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

6 hours ago