بھارت ایکسپریس۔
Mahira Khan To Tie Knot: پاکستان کی خوبصورت اداکارہ ماہرہ خان سے متعلق خبریں آرہی ہیں کہ وہ بہت جلد اپنے لانگ ٹائم بوائے فرینڈ سلیم کریم کے ساتھ شادی کرنے والی ہیں۔ پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ماہرہ خان اسی سال ستمبر کے مہینے میں نکاح کرنے کے لئے تیار کرنے کے لئے ہیں۔
ڈیلی پاکستان کی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ماہرہ خان دوسری بار شادی کے لئے تیار ہیں۔ وہ آئندہ ماہ اپنے بوائے فرینڈ سلیم کریم سے شادی کرنے والی ہیں۔ پاکستان کے پنجاب میں ایک ہل اسٹیشن پرشادی کا فنکشن ہوگا، جس میں ان کے قریبی دوست اوررشتہ دار شرکت کریں گے۔
پیشے سے ایک بزنس مین ہیں ہیں سلیم کریم
واضح رہے کہ سال 2019 میں ماہرہ خان اور سلیم سے متعلق خبریں آئی تھیں کہ دونوں نے ترکی میں منگنی کرلی ہے۔ حالانکہ اداکارہ نے اب تک اپنی شادی سے متعلق ہو رہی بحث پر کوئی ردعمل نہیں کیا ہے۔ تاہم کئی مواقع پر ماہرہ خان کو سلیم کے ساتھ دیکھا گیا ہے۔ سلیم کے بارے میں بات کریں تو وہ پیشے سے ایک بزنس مین ہیں۔
پہلی بار دنیا کے سامنے بوائے فرینڈ کی تعریف کی
وہیں اس مہینے کی شروعات میں ایک ماہرہ خان انسٹا گرام پرلائیو آئی تھیں اوراس دوران انہوں نے پہلی بار اپنے بوائے فرینڈ کے بارے میں بات کی تھی۔ اپنے سیریل ہم سفرکا ذکرکرتے ہوئے انہوں نے کہا- ‘ہم سفرمیں ایک لائن ہے، جو مجھے لگا کہ بہت خوبصورت ہے، جہاں عشرخرد سے کہتے ہیں، پتہ نہیں تم مجھے کس نیکی سے بدلے میں ملی ہو، میں اس کے بارے میں بھی ایسا ہی سوچتی ہوں۔’
ماہرہ خان کی شادی پر آیا منیجرکا ردعمل
ماہرہ خان کے اپنے بوائے فرینڈ سلیم کریم سے ستمبر میں شادی کرنے کی خبروں سے متعلق ان کے منیجرانوشے طلحہ خان کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ جیو ویب کے مطابق، اب انوشے سے ماہرہ خان کی شادی کی افواہوں سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے ان خبروں کو غیرذمہ دارانہ صحافت بتایا۔ انوشے نے کہا کہ یہ خبر بغیرماہرہ خان کے اعلان کے پھیلائی جا رہی ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…