قومی

Supreme Court on ED Director Sanjay Mishra: سپریم کورٹ نے ای ڈی ڈائریکٹر سنجے مشرا کی تیسری مدت کار کو کیا محدود، 31 جولائی تک عہدے پر بنے رہیں گے

 انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کے ڈائریکٹرسنجے کمارمشرا سے متعلق سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سنایا ہے۔ سپریم کورٹ نے سنجے کمار مشرا کو تیسری بار توسیع دینے کے مرکزکے فیصلے کو 31 جولائی تک برقرار رکھا ہے۔ عدالت نے مزید کہا کہ حکومت کے پاس مدت کی توسیع کے لئے ترمیم کرنے کا اختیارہے۔ اس طرح سے ای ڈی کے ڈائریکٹر31 جولائی تک اپنے عہدے پر بنے رہیں گے۔ سپریم کورٹ کی تین رکنی بنچ جسٹس بی آرگوئی، جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس سنجے کرول نے یہ فیصلہ سنایا ہے۔

حالانکہ سپریم کورٹ نے ڈی ایس پی ای اور سی وی سی ایکٹ میں ترمیم کی تصدیق کی، جس سے مرکزکو سی بی آئی سربراہ اورای ڈی ڈائریکٹر کی مدت کارکو ان کے لازمی 2 سال کی مدت سے تین سال آگے بڑھانے کے اختیارات مل گئے ہیں۔ واضح رہے کہ کانگریس لیڈررندیپ سرجے والا، جیا ٹھاکر، ٹی ایم سی لیڈرمہوا موئترا، ساکیت گوکھلے سمیت دیگرنے اس کے خلاف عرضی داخل کی تھی۔ سپریم کورٹ نے 8 مئی کوای ڈی ڈائریکٹرسنجے مشرا کی مدت کارکی توسیع کئے جانے کو چیلنج دینے والی 11 عرضیوں پرفیصلہ محفوظ رکھ لیا تھا، جس سے متعلق اب فیصلہ آیا ہے۔

 واضح رہے کہ اس معاملے کی سماعت کے دوران مرکزی حکومت نے عدالت میں یقین دہانی کرائی تھی کہ نومبر 2023 یعنی تیسری مت کی توسیع مکمل ہونے کے بعد کوئی نئی توسیع نہیں دی جائے گی، کیونکہ حکومت قانون سے بالاتر نہیں ہوگی۔

سنجے مشرا کی شخصیت

62 سالہ سنجے کمار مشرا 1984 میں آئی آرایس افسر بنے۔ وہ ایک اقتصادی ماہرہیں۔ کہا جاتا ہے کہ وہ بڑے معاملوں کی ذاتی طور پر نگرانی کرتے ہیں۔ یہ بھی کہا جاتا ہے کہ بنیادی طور پر اترپردیش کے رہنے والے سنجے مشرا نے انکم کے کئی اعلیٰ سطحی معاملوں کی بہترین طریقے سے جانچ کی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سنجے مشرا کو 19 نومبر، 2018 کو دو سال کی مدت کے لئے ای ڈی کے سربراہ کے طور پر مقرر کیا گیا تھا۔ اپنی تقرری سے پہلے، سنجے مشرا دہلی میں چیف کمشنر آف انکم ٹیکس کے طور پر تعینات تھے۔ 13 نومبر، 2020 کے ایک حکم میں سنجے مشرا کی تقرری نامہ میں ترمیم کیا گیا اور ان کی مدت میں تین سال کے لئے توسیع کردی گئی۔

Bharat Express

Recent Posts

Water crisis in Delhi or the tanker business? دہلی میں پانی کا بحران یا ٹینکروں کا کاروبار؟ بھارت ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ میں چونکا دینے والے انکشافات

کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…

5 hours ago

PM Modi speaks with Canada PM Mark Carney: ’’ہندوستان اور کینیڈا کے تعلقات میں مثبت پیش رفت کو آگے بڑھانے پر اتفاق‘‘ وزیراعظم مودی کی مارک کارنی سے گفتگو

تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…

6 hours ago

Rahul Gandhi Defamation Case: ’چوکیدار چور ہے‘ ہتک عزت معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، نچلی عدالت کی کارروائی پر روک

وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…

6 hours ago