بی جے پی آئندہ سال 2024 میں ہونے والے لوک سبھا الیکشن کی تیاریوں میں مصروف ہوگئی ہے۔ اترپردیش کی سبھی 80 سیٹوں کو جیتنے کے ہدف پر بی جے پی نے اپنی پوری توجہ مرکوزکررہی ہے۔ اسی ضمن میں ان سیٹوں پرجیت حاصل کرنے کے لئے بی جے پی کی اعلیٰ قیادت مسلسل میٹنگ کے ذریعہ حکمت عملی تیار کرنے میں مصروف ہے۔ بی جے پی ہائی کمان تمام ا راکین پارلیمنٹ کے رپورٹ کارڈ پرفیڈ بیک لے رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس باریوپی میں 25 سے 30 اراکین پارلیمنٹ کا ٹکٹ کٹنا یقینی مانا جا رہا ہے، جس میں کچھ کی پرفارمنس رپورٹ امیدوں کے مطابق نہیں ہے۔ وہیں کچھ اراکین پارلیمنٹ جن کی عمر 75 سال سے بھی زیادہ ہے، ان کی جگہ نئے امیدواروں کو موقع دیا جاسکتا ہے۔
اراکین پارلیمنٹ کی لاپرواہی سے اعلیٰ قیادت ناراض
مودی حکومت کی مدت کارکے 9 سال مکمل ہونے پربی جے پی بڑی عوامی مہم چلا رہی ہے، جس میں اراکین پارلیمنٹ کو اپنے اپنے پارلیمانی حلقوں میں عوامی جلسہ منعقد کرنے کے احکامات دیئے گئے ہیں۔ اس عوامی جلسے میں 10 ہزارلوگوں کی بھیڑجمع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ایسے میں کئی اراکین پارلیمنٹ کے عوامی جلسے میں کافی کم بھیڑجمع ہونے کی وجہ سے اعلیٰ کمان ناراض ہے۔ پہلے یہ عوامی مہم 30 جون تک چلائی جارہی تھی، لیکن پھراسے بڑھا کر10 جولائی کردیا گیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی پھسڈی اراکین پارلیمنٹ کودوبارہ اپنے حلقے میں عوام کے درمیان جانے کے لئے کہا گیا ہے۔ اراکین پارلیمنٹ کی لاپرواہی سے ناراض ہائی کمان اب ان اراکین پارلیمنٹ کا ٹکٹ کاٹنے کی تیاری میں ہے۔
سنیل بنسل نے ظاہر کی ناراضگی
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عوامی مہم کی نگرانی کررہے پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری سنیل بنسل نے اراکین پارلیمنٹ کے طریقہ کار پرناراضگی کا اظہارکیا ہے۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ لیڈران کے ساتھ کی گئی میٹنگ میں انہوں نے واضح پیغام دے دیا ہے کہ جن اراکین پارلیمنٹ نے لاپرواہی دکھائی ہے، ان کے خلاف سخت اقدامات کئے جاسکتے ہیں، اس کا مطلب واضح ہے کہ آئندہ الیکشن میں اب ٹکٹ پرتلوارلٹک چکی ہے۔
ان اراکین پارلیمنٹ پر گرے گی گاج
بی جے پی ان لیڈران کے پارلیمانی حلقوں کا سروے کرا رہی ہے، جس میں کئی اراکین پارلیمنٹ ہیں، جن کے لئے کارکنان کی طرف سے اچھا فیڈبیک نہیں دیا گیا ہے۔ جس سے بی جے پی ان سیٹوں پر نئے چہروں کو ترجیح دینے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ موجودہ اراکین پارلیمنٹ کے علاوہ دیگرلیڈران کی بھی ایک فہرست بنائی جا رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق، ان اراکین پارلیمنٹ کا ٹکٹ کٹنا تقریباً طے ہوگیا ہے، جو 75 سال کی عمرکو پارکرچکے ہیں۔ بی جے پی اس بار2014 اورپھر2019 میں جن سیٹوں پر ہاری تھی، اسے دوہرانا نہیں چاہتی ہے۔ اس لئے بوتھ سطح پرتنظیم کو مضبوط کرنے کے ساتھ ہی ذات پات کا خاکہ تیار کرنے میں مصروف ہے۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…