قومی

آبائی جائیداد کیس میں سیف علی خان کو بڑی راحت، سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے حکم پر روک لگا دی

نئی دہلی: بالی ووڈ اداکارسیف علی خان اوران کے اہل خانہ کوسپریم کورٹ سے بڑی راحت ملی ہے۔ جمعہ کے روزسپریم کورٹ نے بھوپال کے آخری حکمران نواب حمید اللہ خان کی ذاتی جائیداد سے متعلق تنازعہ کونئی سماعت کے لئے نچلی عدالت میں واپس بھیجنے کے مدھیہ پردیش ہائی کورٹ کے حکم کے خلاف دائردرخواست کی سماعت کی۔ اس کے بعد سپریم کورٹ نے ہائی کورٹ کے حکم پرروک لگا دی۔

رواں برس جولائی میں ہائی کورٹ نے اداکارسیف علی خان، ان کی بہنوں سوہا صبا اور والدہ شرمیلا ٹیگورکوجائیداد کا وارث تسلیم کرنے کے نچلی عدالت کے حکم کومسترد کردیا تھا۔ اس کے بعد سیف علی خان کے خاندان کی جانب سے ہائی کورٹ کے حکم کوسپریم کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا، جہاں جسٹس پی ایس نرسمہا اورجسٹس اتل چندورکرکی بنچ نے ہائی کورٹ کے حکم پرروک لگاتے ہوئے نوٹس جاری کیا ہے۔

15 ہزارکروڑکے آس پاس ہے جائیداد کی قیمت

پٹودی فیملی کی طرف سے سپریم کورٹ میں عرضی داخل کرکے مدھیہ پردیش میں تقریباً 15 ہزار کروڑ روپئے قیمت کی کئی شاہی جائیدادوں پر اپنی واحد وراثت کو بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ٹرائل کورٹ نے سیف علی خان، ماں شرمیلا ٹیگور اوران کی بہنوں کو جائیدادوں کا مالک مانا تھا، جس حکم کو ہائی کورٹ نے منسوخ کردیا تھا۔ ہائی کورٹ نے ٹرائل کورٹ کو پھر سے سماعت کرکے ایک سال کے اندر معاملے کا نمٹارہ کرنے کا حکم بھی دیا تھا۔

کیا ہے پورا تنازعہ اور کیا ہے مطالبہ؟

دراصل، پورا معاملہ نواب حمیداللہ سے جڑا ہوا ہے، جو بھوپال ریاست کے آخری حکمراں تھے۔ ان کی تین بیٹیوں میں سے ایک ساجدہ نے افتخارعلی خان پٹودی سے شادی کی جبکہ ان کے بیٹے منصورعلی خان پٹودی نے شرمیلا ٹیگورسے شادی کی۔ پٹودی ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بھی رہے تھے۔

مسلم پرسنل لا کے مطابق چاہتے ہیں تنازعہ کا حل

نواب حمید اللہ کی بڑی بیٹی جن کا نام عابدہ تھا، پاکستان چلی گئیں، جس کے بعد ساجدہ جائیداد کی مالک بن گئیں۔ جائیداد کے تنازعہ سے متعلق عدالت میں دو اپیلیں دائرکی گئیں۔ پہلی اپیل بیگم ثریا راشد اوردوسری نواب مہرتاج ساجد سلطان نے دائرکی تھی۔ جب ٹرائل کورٹ نے اپنا فیصلہ سنایا تواپیل کنندگان نے اس فیصلے کوغیرمنصفانہ قراردیتے ہوئے کہا کہ مسلم پرسنل لا کے مطابق، جائیدادوں کی تقسیم ہونی چاہئے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Nisar Ahmad

Recent Posts

Prime Minister Narendra Modi: ’مکسڈ مارشل آرٹس میں بھارت کا تاریخی کمال…‘، وزیر اعظم نریندر مودی نے سچیکا تاریال کو دی مبارکباد

وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر سچیکا تاریال کو مبارکباد…

37 minutes ago

Student Death DJ Noise: بلرام پور، گنیش وسرجن کے دوران طالبہ کی اچانک موت، ڈی جے کی تیز آواز پر اٹھے سوال

ڈیوائن پبلک اسکول کی طالبہ کی وسرجن تقریب کے دوران اچانک طبیعت بگڑی، بعد میں…

2 hours ago