قومی

Pawan Singh will contest Lok Sabha Election: پون سنگھ نے بنگال کے بجائے بہار کی اس سیٹ سے لوک سبھا کا الیکشن لڑنے کا کیا اعلان، جانئے کون پارٹی دے سکتی ہے ٹکٹ

بھوجپوری اداکار پون سنگھ نے بدھ کو لوک سبھا انتخابات 2024 کے حوالے سے بڑا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے ایکس پر ایک پوسٹ میں  بتایا کہ وہ کاراکاٹ سے لوک سبھا الیکشن لڑیں گے۔ اس بار پون سنگھ لوک سبھا انتخابات سے پہلے ہی سرخیوں میں تھے۔ بی جے پی نے انہیں بنگال کے آسنسول سے ٹکٹ دیا تھا، لیکن ٹکٹ کا اعلان ہوتے ہی پون سنگھ نے آسنسول سے الیکشن نہ لڑنے کا اعلان کر دیا تھا۔

اس کے بعد یہ سوال بہت پوچھا جارہا تھا کہ آخر پون سنگھ الیکشن سے پیچھے کیوں ہٹ رہے ہیں ۔ کیا اس بار پون سنگھ الیکشن نہیں لڑیں گے؟ ان تمام سوالوں کا ایک سطر میں جواب دیتے ہوئے اب بھوجپوری اسٹار پون سنگھ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 2024 کا لوک سبھا الیکشن لڑیں گے ،لیکن بنگال سے نہیں بلکہ بہار سے لڑیں گے۔

پون سنگھ نے اپنے ایکس پوسٹ میں لکھا کہ ‘ماتا گروتارا بھومیرو کا مطلب ہے ماں اس زمین سے بہت بھاری ہے اور میں نے اپنی ماں سے وعدہ کیا تھا کہ میں اس بار الیکشن لڑوں گا۔ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ میں 2024 کے لوک سبھا انتخابات کاراکاٹ، بہار سے لڑوں گا۔ ماں دیوی کو سلام۔حالانکہ ابھی تک یہ اعلان نہیں ہوا ہے کہ اس سیٹ سے کس پارٹی کے ٹکٹ پر وہ الیکشن لڑیں گے، کیا بی جے پی انہیں ٹکٹ دے گی ،یا پھر جے ڈی یو کی طرف سے وہ امیدوار ہوتے ہیں ،یہ آنے والے وقت میں ہی واضح ہوگا۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Andaman Tourism: انڈمان بنے گا ہندوستان کی اقتصادی ترقی کا مرکز، سیاحت کے فروغ کے لیے شروع ہو سکتی ہیں بین الاقوامی پروازیں: ڈاکٹر دنیش شرما

انڈمان کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے جزائر کے مجموعے کو ہندوستان کی اقتصادی…

8 hours ago

India 100th Chess Grandmaster: شطرنج کی بساط پر ہندوستان کی تاریخی سنچری! وزیر اعظم نریندر مودی نے انوج شریواتری کی کامیابی کو قرار دیا غیر معمولی

انوج شریواتری ہندوستان کے 100ویں شطرنج گرینڈ ماسٹر بن گئے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی…

8 hours ago

Amit Shah Visakhapatnam Visit: بارہ نومبر کو وشاکھاپٹنم پہنچیں گے وزیر داخلہ امت شاہ، آندھرا پردیش کے مسائل پر کریں گے اہم میٹنگ

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ 12 نومبر 2026 کو وشاکھاپٹنم کے ایک روزہ دورے پر…

10 hours ago