قومی

Lok Sabha Election & BJP Candidates List: افضال انصاری کے خلاف بی جے پی نے پارس ناتھ کو غازی پور سے دیا ٹکٹ،مقابلہ ہوا دلچسپ

بی جے پی نے لوک سبھا امیدواروں کی ایک اور فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں 9 نام ہیں۔ بی جے پی کی فہرست میں یوپی کی 7 سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے۔ چنڈی گڑھ سے کرن کھیر کا ٹنے کے بعد پارٹی نے سنجے ٹنڈن کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ اس کے علاوہ ریتا بہوگنا جوشی کا ٹکٹ کاٹ کر کے الہ آباد سیٹ سے نیرج ترپاٹھی کو امیدوار بنایا گیا ہے۔وہیں غازی پور سے افضال انصاری کے خلاف پارس ناتھ رائے کو پارٹی نے میدان میں اتارا ہے۔

آپ کو بتادیں کہ سنجے ٹنڈن کو چنڈی گڑھ سے ٹکٹ دیا گیا ہے۔اس سیٹ سے دو بار کی ایم پی کرن کھیر کا ٹکٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ کرن کھیر نے 2014 اور 2019 میں دو بار لوک سبھا انتخابات جیتے تھے۔بی جے پی کی اس فہرست میں جن 9 سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا گیا ہے، ان میں سے 2019 میں بی جے پی نے 7 سیٹیں جیتی تھیں۔ لیکن ان میں سے صرف دو سیٹوں مچھلی نگر اور کوشامبی پر موجودہ ممبران پارلیمنٹ کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ جبکہ 4نشستوں پر ارکان پارلیمنٹ کے ٹکٹ منسوخ کیے گئے ہیں۔ بابل سپریو، جنہوں نے 2019 میں بی جے پی کے ٹکٹ پر آسنسول سے الیکشن جیتا تھا، پہلے ہی استعفیٰ دے کر ٹی ایم سی میں شامل ہو چکے تھے۔

یوپی کی مین پوری سیٹ سے جیویر سنگھ ٹھاکر، کوشامبی سے ونود سونکر، پھول پور سے پروین پٹیل، الہ آباد سے نیرج ترپاٹھی، بلیا سے نیرج شیکھر، مچھلی نگر سے بی پی سروج، اور غازی پور سیٹ سے پارس ناتھ رائے کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ ریتا بہوگنا جوشی الہ آباد سے ایم پی تھیں۔ الہ آباد کے امیدوار نیرج ترپاٹھی سابق گورنر کیشری ناتھ ترپاٹھی کے بیٹے ہیں۔اس کے علاوہ مغربی بنگال کی آسنسول سیٹ سے ایس ایس اہلووالیا کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ بی جے پی نے پہلے بھوجپوری اسٹار پون سنگھ کو اس سیٹ سے اپنا امیدوار بنایا تھا۔ لیکن بعد میں انہوں نے ٹکٹ واپس کر دیا۔ ٹی ایم سی نے اداکارہ شتروگھن سنہا کو اس سیٹ سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔

بی جے پی نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے اب تک 425 سے زیادہ امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ یوپی میں، جہاں 80 سیٹیں ہیں، بی جے پی 74 سیٹوں پر الیکشن لڑ رہی ہے۔ 6 سیٹوں میں سے اتحادی آر ایل ڈی 2 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی، انوپریہ پٹیل کی اپنی پارٹی 2 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔ وہیں ایک ایک سیٹ نشاد پارٹی اور راج بھر کی پارٹی کو دی گئی ہے۔ بی جے پی نے اب تک 74 میں سے 69 سیٹوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کیا ہے۔ بی جے پی نے سب سے پہلے 195 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی تھی۔ اس کے بعد 72، 9 اور 16 امیدواروں کی الگ الگ فہرستیں جاری کی گئیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

12 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

24 minutes ago

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

10 hours ago