مہاراشٹر میں بھارت ایکسپریس کے بینر تلے منعقدہ ارجا سمٹ میں مہاراشٹر بجلی بورڈ ڈائریکٹر وشواس پاٹھک نے شرکت کی اور بھارت ایکسپریس کے سوالوں کا سامنا کیا۔ انہوں نے سمٹ میں سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ مہاراشٹر ملک بھر میں سب سے زیادہ بجلی پیدا کرنے والی ریاست ہے۔کسانوں کو موجودہ سرکار بجلی پر سبسیڈی دے رہی ہے تاکہ کسانوں کو راحت ملے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں جہان بھی سستی بجلی ملتی ہے ،ہم وہاں سے خرید کر مہاراشٹر میں استعمال کرتے ہیں،انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2070 تک مہاراشٹر کاربن سے پاک ہوجائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ مہاراشٹر کا پاور سیکٹر تیز رفتاری سے کام کر رہا ہے اور مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم دیویندر فڑنویس نے بجلی پیدا کرنے کے شعبے میں بہت اہم کام کیا ہے۔اہم بات یہ بھی ہے کہ مہاراشٹر میں کوئلہ وافر مقدار میں موجود ہے۔سب سے اچھی بات یہ ہے کہ حکومت صارفین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کر رہی ہے۔مہاراشٹر بجلی بورڈ کے ڈائریکٹر نے مزید کہا کہ کسانوں کو بجلی کی کل پیداوار کا 30 فیصد درکار ہے۔ اور ہم صارفین کو کم قیمت پر بجلی فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،بڑی بات یہ بھی ہے کہ شمسی توانائی کے شعبے میں کافی تحقیق کی جا رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…