قومی

India should learn from whatever is happening in Bangladesh:آج بنگلہ دیش میں جو کچھ ہوا ہے،ہمارے ملک کو اس سے سبق لیناچاہیے:محبوبہ مفتی

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے مرکز کی نریندر مودی حکومت کا نام لیے بغیر بڑا بیان دیا ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں جو کچھ ہوا اور جو کچھ ہو رہا ہے، ہمارے ملک کو اس سے سبق لیناچاہیے۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ جب آپ کے پاس نوجوانوں کی بڑی تعداد ہوتی ہے اور آپ مہنگائی، بے روزگاری جیسے مسائل کے درمیان انہیں نظر انداز کرتے ہیں تو ایسے حالات پیدا ہوتے ہیں۔ ہمیں یہ سبق سیکھنا چاہیے کہ آمریت زیادہ دیر نہیں چلتی۔پی ڈی پی چیف یہیں پر نہیں رکی، انہوں نے مزید کہا کہ جب آپ لوگوں کے خلاف اصول و ضوابط اور قانون  بناتے ہیں تو ان کے صبر کا باندھ ٹوٹ جاتا ہے اور پھر آپ کو شیخ حسینہ کی طرح  بھاگنا پڑتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ خاص طور پر جموں اور کشمیر کے معاملے میں، ہمیں بنگلہ دیش سے سبق لینا چاہیے، جہاں نوجوانوں کو بہت زیادہ مسائل ہیں، اور نوجوان خود کو بے بس محسوس کرتے ہیں، جیسا کہ بنگلہ دیش میں ہوا۔ دباؤ، استحصال اور یو اے پی اے، یہ سب اس میں اضافہ کرتے ہیں۔ میرے خیال میں اسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے… مجھے امید ہے کہ بنگلہ دیش جیسی صورتحال یہاں نہیں دہرائی جائے گی۔

وہیں دوسری طرف جے ایم ایم کے رکن اسمبلی مہوا ماجی نے بنگلہ دیش کی صورتحال پر کہا کہ وہاں تشدد ہوا ہے، جو درست نہیں ہے۔ بہت سے لوگ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، آمریت غلط ہے۔ ہمیں امید ہے کہ وہاں جلد ہی امن ہو گا کیونکہ ہماری سرحد بنگلہ دیش کے ساتھ ملتی ہے اور اگر وہاں عدم استحکام ہوتا ہے تو اس کا اثر بھارت پر بھی پڑ سکتا ہے۔ ہماری حکومت کو اپوزیشن کی بات سننی چاہیے اور تحمل سے کام لینا چاہیے۔ اس وقت کوئی منفی بیان نہیں دینا چاہیے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

PM Modi’s Gifts: عالمی رہنماوں کو پی ایم مودی کے تحفے: عالمی سفارت کاری میں ہندوستان کے ثقافتی ورثے اہم نمائش

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…

33 minutes ago

Delhi LG VK Saxena showers Praise on CM Atishi: ایل جی وی کے سکسینہ نے وزیراعلیٰ آتشی کی تعریف کی، کیجریوال سے بھی بہتر قرار دیا

دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اورنوکرشاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی موضوعات پر…

41 minutes ago

اب نوجوانوں کے ہاتھوں میں ہندوستان کا مستقبل، خوشحالی اور پائیداری کے میدان میں کریں قیادت: ڈاکٹر راجیشور سنگھ

ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…

1 hour ago

لندن میں امریکی سفارت خانہ کے قریب مشتبہ پیکج دھماکہ! برطانیہ میں الرٹ، گیٹوک ایئرپورٹ خالی کرا لیا گیا

لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…

2 hours ago

Legal aspects of US prosecutors charging Gautam Adani: گوتم اڈانی مجرم ثابت ہونے تک بے قصور ہیں ،امریکہ میں صرف ان پر الزامات لگے ہیں،ایڈوکیٹ وجئے اگروال

ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…

2 hours ago

ونود تاؤڑے نے راہل گاندھی-کھڑگے کو بھیجا 100 کروڑ کا نوٹس، کہا- ’معافی مانگیں ورنہ ہوگی قانونی کارروائی‘

بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…

4 hours ago