-بھارت ایکسپریس
اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد (اے بی وی پی) کی جانب سے آج 8 دسمبردہلی کے براری میں ڈی ڈی اے گراؤنڈ میں 69ویں قومی کنونشن کا مرکزی وزیرداخلہ امت شاہ نے افتتاح کیا۔ اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے اس قومی کنونشن میں بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹراِن چیف اوپیندررائے نے بھی شرکت کی۔
چیئرمین اوپیندر رائے نے 69ویں قومی کنونشن پروگرام میں شرکت کی
اے بی وی پی نے اپنی یوم تاسیس کے موقع پرایک پروگرام کا انعقاد کیا، جس میں ملک کی کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اورایڈیٹراِن چیف اوپیندررائے نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔ جہاں اے بی وی پی کے عہدیداروں نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ ڈاکٹرراج شرن شاہی اے بی وی پی کے 69ویں قومی کنونشن پروگرام کی صدارت کر رہے ہیں۔ پروگرام کے دوران اے بی وی پی کے قومی جنرل سکریٹری یاگولّوشکلا اورتنظیم کے تمام عہدیداروں اورکارکنان نے شرکت کی۔
اے بی وی پی منا رہی ہے 75 ویں سالگرہ
اے بی وی پی کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پرملک بھرسے نوجوان 69ویں قومی کانفرنس میں شرکت کے لئے آئے ہیں۔ یہ نوجوان تعلیم، ماحولیات، کھیل، فن اورعصری مسائل پر بحث میں حصہ لیں گے۔ 69 واں قومی کانفرنس اس لئے اہم ہے کہ اس میں ہزاروں شرکاء اوراے بی وی پی کے بانی رکن دتا جی ڈڈولکر کے نام پرایک نمائش کی میزبانی بھی کی۔
نمائش کا انعقاد
اس نمائش میں چھترپتی شیواجی مہاراج اور ہندوی سوراجیہ، دہلی کی حقیقی تاریخ اور تحریک آزادی کی شاندارکہانی سمیت 8 اہم موضوعات پرشاندارپینٹنگزاورمورتیوں کے ذریعے منی انڈیا کی نمائش کی گئی ہے۔
-بھارت ایکسپریس
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…