Supreme Court got angry on the order to end night shift
Liquor Policy: ایکسائز پالیسی گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں شراب کمپنی پرنوڈ رکارڈ کے ایگزیکٹو بنوئے بابو کو سپریم کورٹ سے راحت ملی ہے۔ بنوئے بابو کو سپریم کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔ عدالت نے کہا کہ مقدمے کے بغیر کسی کو طویل عرصہ تک جیل میں نہیں رکھا جا سکتا۔ بنوئے بابو سی بی آئی کیس میں سرکاری گواہ ہیں، جب کہ وہ منی لانڈرنگ کیس میں ملزم ہیں۔
پچھلی سماعت میں سینئر وکیل سالوے نے بابو کی طرف سے پیش ہوتے ہوئے کہا تھا کہ بابو کے پاس میرٹ پر باقاعدہ ضمانت کا اچھا کیس ہے۔ انہوں نے عدالت سے اپنی درخواست کی جلد سماعت کا مطالبہ کیا ہے۔ سالوے نے کہا تھا کہ وہ 10 ماہ سے جیل میں ہیں اور اب طبی بنیادوں پرعبوری ضمانت پر باہر ہیں۔
سپریم کورٹ نے بنیادی طور پر اس حقیقت پر غور کیا کہ سی بی آئی کیس اور ای ڈی کیس میں بھی کچھ تضادات ہیں۔ وہ سی بی آئی کیس میں گواہ ہیں۔ بابو کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 10 نومبر 2022 کو گرفتار کیا تھا۔ جسٹس سنجیو کھنہ نے اے ایس جی راجو سے کہا کہ دیکھیں وہ 13 ماہ سے جیل میں ہیں۔ آپ کسی کو طویل عرصہ جیل میں نہیں رکھ سکتے۔ 13 ماہ بہت طویل وقت ہے۔ مقدمے کی سماعت شروع ہونے سے بہت دور ہے۔
یہ بھی پڑھیں:لوک سبھا میں ٹی ایم سی ایم پی مہوا موئترا پر ایتھکس کمیٹی کی رپورٹ پیش، اپوزیشن نے جم کرکیا ہنگامہ
قابل ذکر ہے کہ اس معاملے میں کئی لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے، جس سے مرکز اور عام آدمی پارٹی آمنے سامنے آگئی ہے۔ اس میں دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا اور راجیہ سبھا کے رکن سنجے سنگھ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ منیش سسودیا فروری سے جیل میں ہیں جب کہ سنجے سنگھ اکتوبر سے جیل میں ہیں۔
بھارت ایکسپریس
سعودی عرب کے محکمہ شہری دفاع نے تصدیق کی ہے کہ ریاض کے فنانشل ڈسٹرکٹ…
25 نومبر کو دہلی این سی آر میں آسمان زیادہ تر صاف رہنے کا امکان…
متاثرہ لڑکی کڑکڑڈوما کے کراس ریور مال میں واقع کیفے نمبر 8 میں کام کرتی…
یرغمالی بحران کے بعد منگل کو کارٹاگینا ہوائی اڈے کا آپریشن عارضی طور پر روک…
قومی راجدھانی دہلی میں آج آسمان زیادہ تر صاف رہنے کا امکان ہے، تاہم صبح…
امریکہ چین، یورپی یونین اور بھارت سمیت کئی معیشتوں سے درآمد ہونے والی اشیا پر…