لوک سبھا انتخابات کے اختتام کے بعد اب ایگزٹ پول کا دور جاری ہے اور بھارت ایکسپریس کی ٹیم نے بھی سب سے بڑا سروے کرکے ریزلٹ آنے سے پہلے ہی ایک اندازہ عوام کے سامنے رکھنے کی کوشش کی ہے۔ بھارت ایکسپریس کے سروے کے مطابق بہا رمیں اس بار این ڈی اے کو کچھ سیٹوں کا نقصان ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے چونکہ نتیش کمار کے پلٹی مارنے اور بی جے پی کے ساتھ جانے سے این ڈی اے کو نقصان ہورہا ہے۔ لوک سبھا 2024 میں بہار میں بھارت ایکسپریس کے سروے کے مطابق 54.80 فیصد ووٹ این ڈی اے کو مل رہا ہے جبکہ انڈیا الائنس کو 31.26 فیصد ووٹ مل رہے ہیں ۔ حالانکہ سال 2019 کے الیکشن میں این ڈی اے کو 53.25 فیصد اور یوپی اے کو 30.61 فیصد ووٹ ملے تھے ۔
بہار میں اس بار این ڈی اے کو 32-34 سیٹیں ملنے کی امید لگائی جارہی ہے، حالانکہ سال 2019 کے الیکشن میں این ڈی اے کو 39 سیٹیں ملی تھیں ، وہیں اگر انڈیا الائنس کی بات کریں تو 2024 میں انڈیا الائنس کو بہار میں 6-8 سیٹیں ملنے کا اندازہ لگایا جارہا ہے ۔ حالانکہ 2019 کےالیکشن میں انڈیا الائنس کو صرف ایک سیٹ ملی تھی، البتہ اس بار تیجسوی یادو کی محنت اور نتیش کمار کا پلٹی مار رویہ کے نتیجے میں بڑا بدلاو ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے ۔ حالانکہ انڈیا الائنس کا دعویٰ ہے کہ وہ بہار میں کافی مضوطی کے ساتھ واپسی کریں گے۔
مہاراشٹر میں مقابلہ زبردست
مہاراشٹرا میں بی جے پی کو زیادہ نقصان ہوتے ہوئے نہیں دکھ رہا ہے۔ بھارت ایکسپریس ایکزٹ پول کے مطابق یہاں بی جے پی کو 26-28 سیٹیں ملتی دکھ رہی ہیں۔ حالانکہ، روڈ میپ ٹو ون بھارت ایکسپریس ایکزٹ پول کے مطابق انڈیا اتحاد کو یہاں 20-22 سیٹیں مل رہی ہیں۔ اگر بات کریں 2019 لوک سبھا الیکشن کی تو مہاراشٹرا میں بی جے پی کو 27.59 فیصد ووٹ ملے تھے اور وہ 23 سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی۔ وہیں ایس ایچ ایس کو 18 فیصد ووٹ ملے تھے اسے 18 سیٹیں ملی تھیں۔ وہیں، آئی این سی کو 16.27 فیصد ووٹ ملے تھے اسے صرف 1 سیٹ ملی تھی۔ 2019 لوک سبھا انتخابات میں یہاں این ڈی اے کو 41 سیٹ اور یو پی اے کو 5 سیٹیں ملی تھیں۔
لوک سبھا انتخابات 2024 کی بات کریں تو NDA کو 44.50 فیصد ووٹ ملے ہیں، جبکہ 26-28 سیٹیں ملتی ہوئی نظر آ رہی ہے۔ وہیں، انڈیا اتحاد کو 42.50 فیصد ووٹ ملے ہیں جبکہ 20-22 سیٹیں اسے ملتی نظر آ رہی ہیں۔ مہاراشٹرا میں AIMIM کو ایک بھی سیٹ نہیں ملتی نظر آ رہی ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بہار پبلک سروس کمیشن کے امیدواروں کے ہنگامے اور مظاہرے کے بعد پرشانت کشور کے…
دہلی ہائی کورٹ نے POCSO کیس میں ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے بری کر…
فوج نے لداخ میں پینگونگ تسو جھیل کے قریب چھترپتی شیواجی مہاراج کا مجسمہ نصب…
گجرات کے ضلع بھروچ کے دہیج میں واقع کیمیکل پلانٹ میں زہریلی گیس کے اخراج…
پٹنہ میں اجازت نہ ملنے کے باوجود بی پی ایس سی کے امیدوار آج (29…
ایس پی کا وفد پیر کو سنبھل تشدد کے متاثرین کے اہل خانہ سے ملاقات…