علاقائی

Bharat Express Exit Poll: بھارت ایکسپریس کے ایگزٹ پول کے لحاظ سے یوپی میں این ڈی اے کا شاندار مظاہرہ،انڈیا اتحاد کو12 سے15 سیٹیں ملنے کا امکان

اٹھارہویں لوک سبھا انتخابات ختم ہوچکے ہیں،سات مرحلہ پر مشتمل یہ انتخاب تقریباً ڈیڑھ ماہ تک جاری رہا،تمام سیاسی جماعتوں نے انتخاب میں جیت کے حصول کےلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا یا۔ چار جون کو نتائج کا اعلان کیا جائےگا۔ تاہم نتائج کے اعلان سے قبل ایگزٹ پول کا دور جاری ہے۔ آئیے جانتے ہیں ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں کس کو کتنی سیٹیں ملنے جارہی ہے۔

ملک کے باوقار میڈیا اداروں میں سے ایک بھارت ایکسپریس کے ایگزٹ پول کے مطابق رواں برس کے انتخاب میں اترپردیش میں بی جے پی شاندار مظاہرہ کرنے جارہی ہے۔ جبکہ حزب اختلاف کا متحدہ محاذ ’انڈیا اتحاد، ایگزٹ پول کے لحاظ سے کافی پیچھے ہے۔

اگر ہم گزشتہ لوک سبھا انتخاب یعنی 2019 کی بات کریں تو اتر پردیش میں بی جے پی کو 49.56 فیصد ووٹ ووٹ حاصل ہوئے تھے،اپنا دل کی بات کریں تو اپنا دل کو 1.20 ووٹ فیصد حاصل ہوئے تھے، بی ایس پی کی بات کریں تو 2019 کے لوک سبھا انتخاب میں بی ایس پی کو 19.26 فیصد ووٹ حاصل ہوئے تھے،سماجودی پارٹی کی بات کریں تو 17.96 فیصد ووٹ حاصل ہوئے تھے،وہیں ملک کی سب سے پرانی پارٹی کانگریس کی بات کریں تو تو کانگریس کو 2019 کے لوک سبھا انتخاب میں 6.31 فیصد ووٹ حاصل ہوئے تھے۔

ووٹنگ فیصد کے بعد اگر ہم سیٹوں کی بات کریں تو 2019 کے لوک سبھا انتخاب میں بی جے پی کو 62 سیٹوں پر کامیابی ملی تھی۔اپنا دل کو 2 سیٹوں پر جیت ملی تھی۔ بی ایس پی کو 2019 کے لوک سبھا انتخاب میں 10 سیٹوں پر کامیابی ملی تھی،سماجوادی پارٹی کی بات کریں توایس پی کو 5 سیٹوں پر کامیابی ملی تھی،جبکہ کانگریس کو ایک سیٹ پر کامیابی ملی تھی۔

2024 کی اگر بات کی جائے تو رواں برس کے انتخابات کے دوران این ڈی اے کو 55.50 ووٹنگ فیصد ملنے کا امکان ہے۔جبکہ انڈیا اتحاد کے حصہ میں 33.50 فیصد ملتا نظر آرہا ہے۔ بی ایس پی کی اگر بات کی جائے تو بی ایس پی کو رواں برس 7.25 ووٹنگ فیصد ملنے کا امکان ہے۔

ووٹنگ فیصد کے بعد اگر سیٹوں کی بات کی جائے تو 2024 کے انتخاب میں این ڈی اے کو 65 سے 68 سیٹیں ملنے کا امکان ہے۔وہیں انڈیا اتحاد کو 12 سے15 سیٹوں پر کامیابی ملتی نظر آرہی ہے۔جبکہ بی ایس پی کو صفر سیٹوں پر کامیابی ملتی نظر آرہی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

31 minutes ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

58 minutes ago

Udaipur Accident: ادے پور میں المناک حادثہ، ٹرالی اور کار کے درمیان ہوئے تصادم میں 5 افراد کی موقع پر ہی موت

حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…

2 hours ago

UP Hospital: یوپی کے اسپتالوں میں آئے گی بڑی تبدیلی،جھانسی حا دثہ کے بعد ایکشن موڈ میں نائب وزیر اعلی بر جیش پاٹھک

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…

3 hours ago