بھارت ایکسپریس۔
ایپیجے انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونیکیشن (APEEJAY Institute of Mass Communication) کے دوارکا کیمپس، دہلی میں انڈسٹری کم اورینٹیشن 2023 پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹران چیف اوپیندررائے نے پروگرام میں شرکت کی۔ انہوں نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کو ہمیشہ حاضراورفیشن ایبل ہونا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی شدت پسندی انسانیت کے لئے رکاوٹ ہے۔ غرورسبھی طرح کے تعلقات کو ختم کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تشدد کسی بھی مسئلے کا حل نہیں ہے۔
سی ایم ڈی اوپیندررائے نے اپنے تجربات ان نوجوانوں کے ساتھ شیئرکئے، جوصحافت میں اپنا مستقبل تلاش کر رہے ہیں اورانہیں تحقیقاتی صحافت (انویسٹیگیٹیو جرنلزم) خبروں کی دنیا کے جوہراورمیڈیا کی دنیا سے متعلق تمام باریکیوں کے بارے میں بتایا۔ اس دوران سینکڑوں طلباء اوراساتذہ موجود تھے۔
زندگی میں ایک عمر کے بعد اپنی زندگی کے فیصلے خود لینا چاہئے
سینئرصحافی اوپیندررائے نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم اس دنیا میں دوسروں کی خواہشات کو پورا کرنے کے لئے نہیں آئے ہیں۔ اس لئے اپنی اندرونی آوازکو سنیں اوراس کے مطابق اپنے فیصلے لیں۔ زندگی میں بدھ کے راستے پرچلنا بہت ضروری ہے۔ مہاتما بدھ کی باتوں پرعمل کرنا چاہئے۔ اس کے ساتھ آپ کو اپنی زندگی میں ہمیشہ قربانی کے لئے تیار رہنا چاہئے۔ زندگی میں ایک عمرکے بعد زندگی کے فیصلے خود لینے چاہئیں۔ کیونکہ ہم یہاں کسی اورکے لئے جینے نہیں آئے۔
ہماری زندگی میں ایک گرو کا ہونا بہت ضروری
انہوں نے کہا کہ ہماری زندگی میں گروکا ہونا بہت ضروری ہے۔ گرو ہمارے علم کے شعور کو بیدار کرنے کے ساتھ ہماری زندگی کی تشکیل میں اہم کردارادا کرتا ہے، لیکن اگر ہم اپنی زندگی میں کامیاب ہونا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اپنے گرو کا احترام کرنا ہوگا، کیونکہ گرو کا احترام کرنے میں ہی ہماری فلاح ہوگی۔ گرو کے بغیرعلم حاصل کرنا مشکل ہے۔
نیوز چینل میں دکھائی دیتا ہے 25 سالوں کا تجربہ
’بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک‘ کے چیئرمین، ایم ڈی اورایڈیٹران چیف اوپیندررائے کے 25 سالوں کی طویل صحافتی زندگی کے تجربے کی جھلک ’نیوزچینل‘ کے ذریعہ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ’بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک‘ کے چیئرمین اوپیندررائے کی کوشش ہے کہ ناظرین کو ’ویوزکم اورنیوززیادہ‘ دکھائی جائے۔ نیوز چینل بھارت ایکسپریس ستیہ، ساہس اور سمرپن کے عزم کے ساتھ ملک، دنیا سے لے کر کھیل اورتفریحی دنیا کی خبریں آپ تک پہنچا رہا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سومی علی نے جواب دیا، 'ان کو قتل کیا گیا تھا اور اسے خودکشی کا…
سی ایم یوگی نے عوام سے کہا کہ انہیں اپنی طاقت کا احساس دلائیں، ذات…
اس سال کے شروع میں اجیت پوار نے این سی پی لیڈر شرد پوار کو…
سنیل گواسکر نے کہا ہے کہ اگر روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف پہلا ٹیسٹ نہیں…
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…