بھارت ایکسپریس۔
WFI Membership Suspended: انٹرنیشنل ریسلنگ فیڈریشن نے انڈین ریسلنگ ایسوسی ایشن کے خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے اس کی رکنیت منسوخ کردی ہے۔ انہوں نے یہ قدم اس لئے اٹھایا ہے کہ انتخابات وقت پر نہیں ہوئے تھے۔ انٹرنیشنل ریسلنگ فیڈریشن نے ڈبلیو ایف آئی کو 45 دنوں کے اندر انتخابات کرانے میں ناکامی پر معطل کردیا ہے۔ جلد ہی اس معاملے پر باضابطہ اطلاع جاری کی جائے گی۔ ساتھ ہی، ڈبلیو ایف آئی کے اراکین انٹرنیشنل ریسلنگ فیڈریشن کو یہ باورکرانے میں ناکام رہے کہ عدالت نے ان انتخابات پرروک لگا دی ہے۔
کن وجوہات سے نہیں ہوسکا الیکشن؟
اس سال کی شروعات سے ہی ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا اپنے صدرعہدے کے لئے الیکشن نہیں کرا سکا ہے۔ اس سال کی شروعات میں کشتی فیڈریشن آف انڈیا کے صدر اور بی جے پی رکن پارلیمنٹ برج بھوشن سنگھ کے خلاف پہلوانوں نے احتجاج کیا تھا اوران پر جنسی استحصال کے الزامات عائد کئے تھے۔
ان الزامات کے بعد ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا میں طے وقت پرالیکشن نہیں ہوسکے۔ ضابطے کے مطابق ان الیکشن کو جون 2023 تک ہوجانا چاہئے تھا۔ حالانکہ فروری سے ہی برج بھوشن سنگھ کو کشتی ایسوسی ایشن سے دورکردیا گیا تھا اور مئی میں ان کی مدت بھی ختم ہوگئی تھی، لیکن پھر کئی ریاستی یونٹوں نے ان الیکشن سے متعلق عدالت کا رخ کرلیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ISRO Journey: کبھی سائیکل اور بیل گاڑی سے راکٹ ڈھونے والا اسرو، ایسے بنا اسپیس کا سپر پاور
کون دیکھ رہا ڈبلیو ایف آئی کا کام کاج؟
ریسلنگ فیڈریشن آف انڈیا کی کمیٹی کو سب سے پہلے جنوری 2023 میں تحلیل کردیا گیا تھا، اس کے بعد اس کمیٹی کو مئی 2023 میں تحلیل کیا گیا۔ فی الحال اس کا کام کاج اور روزانہ کے امور کی دیکھ بھال موجودہ وقت میں اولمپک ایسوسی ایشن کی کمیٹی کر رہی ہے۔ اس کمیٹی نے بھوپیندر سنگھ باجوا کی صدارت میں یہ فیصلہ لیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
ریلائنس کے ایجوکیشن اینڈ اسپورٹس فارآرل (ای ایس اے) پروگرام کے تحت ہے ہیملیزونڈرلینڈ کے…
کارنیول میں اسکول کے طلباء نے بہت سے تفریحی کھیلوں، تفریحی سرگرمیوں، مختلف آرٹ اینڈ…
بنگلہ دیش کے خارجہ امور کے مشیر توحید حسین نے کہا کہ ’’ہم نے ہندوستانی…
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…
ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…