قومی

APEEJAY Institute Industry Cum Academic Orientation: اے پی جے انسٹی ٹیوٹ کے انڈسٹری کم اورینٹیشن تقریب میں بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندر رائے کی شرکت

ایپیجے انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونی کیشن (APEEJAY Institute of Mass Communication) کے دہلی واقع دوارکا کیمپس کے آڈیٹوریم میں انڈسٹری کم اورینٹیشن 2023 پروگرام کا انعقاد کیا گیا ہے۔ اس پروگرام میں بھارت ایکسپریس کے چیئرمین سی ایم ڈی اور ایڈیٹر ان چیف اوپیندررائے بطورمہمان شرکت کر رہے ہیں۔ یہاں وہ اے پی جے انسٹی ٹیوٹ آف ماس کام کے شروع ہونے جا رہے سیشن میں اہم مقرر کے طور پر اپنے خیالات پیش کریں گے۔ اس دوران وہ ماس کمیونی کیشن میں مستقبل تلاش رہے نئے طلبا کو جرنلزم اورتحقیقاتی صحافت کے تجربات سے آگاہ کریں گے۔

سی ایم ڈی اوپیند رائے نے صحافت میں اپنا مستقبل تلاش کر رہے نوجوانوں کے ساتھ اپنے تجربات کو شیئرکیا اور نہیں تحقیقاتی صحافت (انویسٹیگیٹوجرنلزم)، خبروں کی دنیا کے جوہراورمیڈیا کی دنیا سے متعلق تمام باریکیوں کے بارے میں بتایا۔ اس دوران سینکڑوں طلباء اوراساتذہ موجود تھے۔

اوپیندر رائے نے پروگرام میں کیا خطاب

اے پی جے انسٹی ٹیوٹ آف ماس کمیونی کیشن کے دہلی واقع دوارکا کیمپس کے آڈیٹوریم میں ’انڈسٹری کم اورینٹیشن 2023‘ پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک کے سی ایم ڈی اورایڈیٹران چیف اوپیندر رائے نے نئے سیشن کو خطاب کیا۔ بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندر رائے نے پروگرام کو خطاب کرتے ہوئے صحافت کے اپنے ابتدائی دنوں کے تجربات کو طلبا کے ساتھ شیئرکیا۔ انہوں نے تحقیقاتی صحافت (انویسٹیگیٹوجرنلزم) سے متعلق باریکیوں کو بھی طلبا کو بتایا۔

اوپیندررائے نے مزید کہا کہ سب سے زیادہ ضروری ہے کہ آپ سب سے پہلے بہترانسان بنیں، لیکن اس کے لئے کوئی مشین نہیں ہے کہ بہتر انسان بنا دے۔ اوپیندر رائے نے اس دوران لاما بننے کی ایک کہانی کا بھی ذکرکیا۔ ایک بچہ جو لاما بننے کے لئے گروکل جا رہا تھا۔ گرو کے آشرم میں پہنچتے ہی اس کا سخت امتحان لیا گیا۔

گرو نے اس سے کہا کہ آج کے مشکل امتحان سے ہی آگے کا راستہ طے ہوگا، جس کے بعد بچے کو 8 گھنٹے تک باہر ہی کھڑا رہنے کے لئے کہا۔ بچہ خوشی سے باہرکھڑا رہا۔ کیونکہ اس کا مقصدر صرف اور صرف لاما بن کراچھا انسان بننا تھا۔ اس لئے کہتے ہیں کہ اچھا انسان بننے کے لئے تمام مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

نیوز چینل میں دکھائی دیتا ہے 25 سالوں کا تجربہ

’بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک‘ کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹران چیف اوپیندررائے کے 25 سالوں کی طویل صحافتی زندگی کے تجربے کی جھلک ’نیوزچینل‘ کے ذریعہ دیکھنے کو مل رہی ہے۔ ’بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک‘ کے چیئرمین اوپیندررائے کی کوشش ہے کہ ناظرین کو ’ویوزکم اورنیوززیادہ‘ دکھائی جائے۔ نیوز چینل بھارت ایکسپریس ستیہ، ساہس اور سمرپن کے عزم کے ساتھ ملک، دنیا سے لے کر کھیل اورتفریحی دنیا کی خبریں آپ تک پہنچا رہا ہے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: سنجے سنگھ نےعام آدمی پارٹی کی پریس کانفرنس کو روکے جانے کا لگایا الزام

دہلی اسمبلی کے انتخابات 5 فروری کو ایک ہی مرحلے میں ہوں گے اور ووٹوں…

5 minutes ago

White Tshirt Movement: راہل گاندھی نے کہا-مرکزی حکومت نے غریبوں سے منہ موڑ لیا ہے، شروع کیا وائٹ ٹی شرٹ موومنٹ

لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی نے اتوار کو مودی حکومت پر حملہ بولا۔…

24 minutes ago

Shakib Al Hasan Arrest Warrant: شکیب الحسن کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری، جیل جاسکتے ہیں بنگلہ دیشی کرکٹر،جانئے کیا ہے پورا معاملہ

بنگلہ دیشی کھلاڑی شکیب کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے گئے ہیں۔ اب آگے کیا…

27 minutes ago

Noida Police Encounter: چیکنگ کے دوران نوئیڈا پولیس نےایک بدمعاش کا کیاانکاؤنٹر، ملزم کو گولی مارنے کے بعد زخمی حالت میں کیاگرفتار

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک غیر قانونی پستول، ایک زندہ کارتوس، کارتوس کے…

50 minutes ago