-بھارت ایکسپریس
All India Achievers’ Conference: آل انڈیا اچیورس کانفرنس کے ذریعہ دہلی کے چانکیہ پوری واقع ہوٹل سمراٹ میں ’اچیورس کنونشن‘ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ اے آئی اے سی کا 100واں نیشنل سیمینار ہے۔ اس پروگرام میں صحافت کی دنیا میں بام عروج پر پہنچے سینئر صحافی اوپیندر رائے کو ’آئیکانس اینڈ ٹریبلیزر ایوارڈس‘ سے سرفراز کیا گیا۔
’انفرادی حصولیابیاں اورقوم کی تعمیر‘ پر ہونے والے سیمیناراور’آئیکانس اینڈ ٹریبلیزر ایوارڈس‘ تقریب میں جمعہ کے روز بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹر اِن چیف اوپیندر رائے بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے۔ بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندر رائے نے شمع روشن کرکے پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس اچیورس کنونشن میں ملک وبیرون ملک کے کئی صنعتی شخصیات کے ساتھ ساتھ سلیبریٹیز بھی شامل ہوئے ہیں۔ اس دوران مختلف شعبوں کے مشہور مرد وخواتین کو بھی ’آئیکانس اینڈ ٹریبلیزر ایوارڈس‘ سے سرفراز کیا گیا۔
وہیں لمبے وقت سے اس ایوارڈ تقریب کو کامیابی کے ساتھ منعقد کراتے رہے سینئر صحافی ابھیشیک بچن نے کہا، ”میں سوچتا تھا کہ بطور صحافی، میں وہ کام نہیں کر پا رہا ہوں، جو مجھے کرنا چاہئے۔ میں نے سوچا کہ کیوں نہ ایک ایسی تنظیم بنائی جائے، جس کے ذریعہ لوگوں کو پورے ملک بھر سے ایک اسٹیج پر لایا جائے اور ان کے کاموں کو سراہا جائے۔ ان کی حصولیابیوں کے لئے انہیں سرفراز کیا جائے۔ تب جاکر میں نے 1989 میں آل انڈیا اچیورس کانفرنس کی شروعات کی تھی۔“
ابھیشیک بچن نے کہا، ”آج اسے 34 سال ہوگئے ہیں اور تب سے ہم مسلسل اس کا انعقاد کرتے آرہے ہیں، یہ ہمارا 100واں نیشنل سیمینار ہے۔ اس تقریب کو دنیا کے 64 ممالک میں ڈائریکٹ ٹیلی کاسٹ کیا جا رہا ہے۔“ واضح رہے کہ بھارت ایکسپریس اس انعقاد کا میڈیا پارٹنر ہے۔
-بھارت ایکسپریس
پولیس کمشنر نے مقامی لوگوں کے مسائل سننے کے بعد متعلقہ اہلکار کو ان کے…
بتادیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کے سینتالیسویں صدر کی حیثیت سے ایک مرتبہ پھر وائٹ…
اس سے قبل اسرائیل اور حماس کے درمیان 15 ماہ اور 12 دن بعد جنگ…
اسرائیلی مقبوضہ مغربی کنارے میں بسیں اسرائیلی حراست سے فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی منتظر…
ٹوکیو اولمپکس میں گولڈ میڈل جیت کر تاریخ رقم کرنے والے نیرج چوپڑا کی شادی…
ہندوستان کی تاریخی جیت کے بعد پی ایم مودی نے ٹیم انڈیا کو مبارکباد پیش…