All India Achievers’ Conference: آل انڈیا اچیورس کانفرنس کے ذریعہ دہلی کے چانکیہ پوری واقع ہوٹل سمراٹ میں ’اچیورس کنونشن‘ کا انعقاد کیا گیا۔ اس پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے بھارت ایکسپریس کے ایڈیٹر ان چیف اپیندر رائے نےجاپان کی کامیابی کو ایک چھوٹے سے قصہ کی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ، جب ہم اپنے دل میں کسی بھی جنگ کو جیتنے کا مضبوط ارادہ بنا لیتے ہیں تو پھر ہمارے لئے کوئی بھی چیلنج حاصل کرنا بہت آسان ہو جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ انہوں نے پروگرام میں موجود سبھی مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمیں بھی ہر ایک بلندی کو حاصل کرنے کے لئے اپنے ارادے مضبوط رکھنے ہوں گے۔
’انفرادی حصولیابیاں اورقوم کی تعمیر‘ پر ہونے والے سیمیناراور’آئیکانس اینڈ ٹریبلیزر ایوارڈس‘ تقریب میں جمعہ کے روز بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، ایم ڈی اور ایڈیٹر اِن چیف اوپیندر رائے بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے۔ بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اوپیندر رائے نے شمع روشن کرکے پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس اچیورس کنونشن میں ملک وبیرون ملک کے کئی صنعتی شخصیات کے ساتھ ساتھ سلیبریٹیز بھی شامل ہوئے ہیں۔ اس دوران مختلف شعبوں کے مشہور مرد وخواتین کو بھی ’آئیکانس اینڈ ٹریبلیزر ایوارڈس‘ سے سرفراز کیا گیا۔
وہیں لمبے وقت سے اس ایوارڈ تقریب کو کامیابی کے ساتھ منعقد کراتے رہے سینئر صحافی ابھیشیک بچن نے کہا، ”میں سوچتا تھا کہ بطور صحافی، میں وہ کام نہیں کر پا رہا ہوں، جو مجھے کرنا چاہئے۔ میں نے سوچا کہ کیوں نہ ایک ایسی تنظیم بنائی جائے، جس کے ذریعہ لوگوں کو پورے ملک بھر سے ایک اسٹیج پر لایا جائے اور ان کے کاموں کو سراہا جائے۔ ان کی حصولیابیوں کے لئے انہیں سرفراز کیا جائے۔ تب جاکر میں نے 1989 میں آل انڈیا اچیورس کانفرنس کی شروعات کی تھی۔“
-بھارت ایکسپریس
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…