قومی

Jiah Khan-Sooraj Pancholi: ’حاملہ ہونے کا ڈر ہر وقت ستا تا رہتا ہے‘ جیا خان نے سوسائڈ نوٹ سے پہلے لکھا تھا 6 صفحات پر مشتمل خط، اڑ جائیں گے ہوش

Jiah Khan Suicide Note: بالی ووڈ کی خوبصورت اداکارہ جیا خان نے 3 جون 2013 کو جوہو واقع اپنی رہائش گاہ میں خود کرلی تھی۔ تقریباً 10 سالوں سے جیا خان کی فیملی انصاف کا انتظار کر رہی تھی، لیکن اداکارہ جیا خان کے ملزم اداکار سورج پنچولی کو سی بی آئی کی خصوصی عدالت سے رہا کردیا گیا ہے۔ جیا خان کی خودکشی معاملے میں سال 2019 میں مقدمہ شروع ہوا اور 20 اپریل 2023 کو سماعت پوری ہوگئی۔ تقریباً 10 سال بعد ممبئی کی سی بی آئی عدالت نے اس معاملے میں جمعہ کے روز اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔

واضح رہے کہ موت سے پہلے جیا خان نے ایک دو نہیں بلکہ 6 صفحات پر مشتمل خودکشی کا خط (سوسائڈ نوٹ) لکھا تھا، جس میں جیا خان نے اپنی درد بھری باتیں بتائی ہیں۔ انہوں نے اپنے بوائے فرینڈ اورسورج پنچولی پرسنگین الزام لگائے ہیں۔ اداکارہ کے خود کشی نوٹ کو سی بی آئی کی چارج شیٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ وہیں سی بی آئی نے سورج پنچولی پر تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 306 کے تحت خودکشی کے لئے اکسانے کا معاملہ درج کیا تھا۔

جیا خان اپنی ’نشبد‘ اور’غزنی‘ جیسی فلموں سے ہی کافی زیادہ مشہور ہوگئی تھیں۔ تاہم جیا خان اپنے بوائے فرینڈ سورج پنچولی کے ساتھ رشتے سے متعلق کافی پریشانیاں تھیں، جن کی وجہ سے انہوں نے خود کشی کرنے کا قدم اٹھایا۔ انہوں نے اپنے 6 صفحات پر مشتمل نوٹ میں سورج پنچولی پر سنگین الزامات عائد کئے۔ آئیے آپ کو تفصیل سے بتاتے ہیں کہ جیا خان نے خط میں کیا لکھا تھا۔

’میں تم سے پیار کرتی تھی اور تم مجھے تڑپاتے تھے‘

جیا خان نے اپنے خودکشی نوٹ کا آغاز اس طرح سے کیا تھا کہ ’پتہ نہیں، تم سے یہ بات کیسے کہوں۔ مگراب کھونے کو کچھ بھی نہیں بچا ہے۔ اس لئے سب کچھ بیاں کردینے کا یہی صحیح وقت ہے۔ میں اندر سے ٹوٹ چکی ہوں، تمہیں شاید اس بات کا پتہ نہ ہو، مگرتمہارا مجھ پرایسا اثرتھا کہ میں ٹوٹ کرپیار کرنے لگی اور اس پھیر میں خود کو پوری طرح بھلا دیا۔ مگر تم تھے کہ مجھے تڑپاتے رہتے تھے، تکلیف دیتے رہتے تھے، روزانہ۔‘

’ایسا لگتا ہے جیسے میں اندر سے مرچکی ہوں‘

جیا خان نے مزید لکھا کہ ’اب مجھے اپنی زندگی میں روشنی کی ایک لکیر بھی نہیں نظرآتی۔ صبح آنکھ کھلتی ہے، لیکن بستر سے اٹھنے کا دل نہیں کرتا۔ کبھی ایسے بھی دن تھے، جب میں بس اپنا سب کچھ، اپنا آنے والا کل تمہارے ساتھ میں دیکھتی تھی۔ مگر تم نے میرے ان خوابوں کو چکنا چورکردیا۔ اب ایسا لگتا ہے کہ جیسے میں اندر سے مرچکی ہوں۔‘

’حاملہ ہونے کا ڈر بنا رہتا تھا‘

’میں نے کبھی کسی کو اپنا اتنا کچھ نہیں دیا یا اتنی پرواہ نہیں کی۔ تم نے میرے پیار کے بدلے مجھے دھوکہ اور جھوٹ دیا۔ حاملہ ہونے کا ڈر بنا رہتا تھا، پھر بھی بغیر ہچک تمہیں سب کچھ سونپ دیا۔ مگر تم نے ان سب کے بدلے مجھے تکلیف دی۔ اس درد نے مجھے پوری طرح  سے مار دیا۔ میری روح تک تباہ ہوگئی۔ پہلے ہی اتنی تکلیفوں، آبروریزی، گالیوں اور تشدد کو برداشت کرنے کے بعد میں کم از کم ان سب کی حقدار تو نہیں تھی۔‘

یہ بھی پڑھیں: Jiah Khan Suicide Case: جیا خان خودکشی معاملے میں سی بی آئی کورٹ نے سنایا فیصلہ، سورج پنچولی کو بری کردیا گیا

’یہاں رکوں گی تو تمہاری کمی محسوس ہوگی‘

’اگرمیں یہاں رکتی ہوں، تو تمہاری کمی محسوس ہوگی، تمہاری ضرورت محسوس ہوگی۔ اس لئے میں اپنے دس سال کے کیریئر اور اس سے پیدا ہوئے خوابوں کو الوداع کہہ کر جا رہی ہوں۔ کاش… تم نے مجھ سے پیار کیا ہوتا جیسے میں تم سے پیار کرتی تھی۔ میں نے ہمارے مستقبل کا خواب دیکھا۔ میں نے ہماری کامیابی کا خواب دیکھا۔ میں اس جگہ کو ٹوٹے خوابوں اور خالی وعدوں کے ساتھ چھوڑ رہی ہوں۔‘

  -بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

India’s GDP Growth: ہندوستان کی معیشت  2025 میں کنزمشن، برآمدات اور ایکسپورٹ سے 6.6 فیصد رہنے کی توقع ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کی رپورٹ میں اس بات پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے کہ مشرقی…

45 minutes ago

“2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی مانگ عروج پر، 59 یونٹس 4,754 کروڑ میں فروخت ہوئے”

انارک کے مطابق  2024 میں الٹرا لگژری گھروں کی فروخت میں ریکارڈ اضافہ دیکھا گیا،…

1 hour ago

Mahakumbh: Mahatmya Par Mahamanthan: سنبھل یہ پیغام دے رہا ہے کہ سنبھل جاو،نہیں تو بہت کچھ سنبھال لیا جائے گا:سوامی چدانند سرسوتی

چدانند سرسوتی نے کہاکہ ہندوستان کے پرجوش اور کامیاب وزیر اعظم نے پہلے ہی 13…

2 hours ago

Mercedes plans to open 20 new outlets in India: مرسڈیز 2024 میں ریکارڈ فروخت کے بعد بھارت میں 20 نئے آؤٹ لیٹس کھولنے کی پلیئنگ میں

ائیر نے کہا کہ وسطی ہندوستان میں کانپور جیسے چھوٹے شہروں میں، جس کی آبادی…

2 hours ago