رام نواس باغ میں البرٹ ہال کے باہر منعقد تقریب میں بھجن لال شرما نے راجستھان کے نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔ اس دوران دو نئے نائب وزیر اعلی دیا کماری اور پریم چند بیروا نے بھی حلف لیا۔ راجستھان کے گورنر کلراج مشرا نے ریاست کے نئے وزیر اعلیٰ کو عہدے اور رازداری کا حلف دلایا۔ وزیر اعظم نریندر مودی، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ اور بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا بھی راجستھان کے وزیر اعلیٰ کی حلف برداری تقریب میں شریک ہوئے۔
حلف برداری تقریب میں شریک ہوئے گہلوت
حلف برداری تقریب سے دلچسپ تصویر سامنے آئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کے سینئر لیڈر اشوک گہلوت بھی پہنچے۔ اسٹیج پر بی جے پی لیڈروں کو دیکھ کر مسکراتے ہوئے ان کا ایک ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر سامنے آیا ہے۔
33 سال بعد ایک برہمن بنا راجستھان کا وزیر اعلیٰ
بھجن لال شرما نے راجستھان کے نئے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لے لیا ہے۔ سانگانیر کے ایم ایل اے بھجن لال شرما پہلی بار اسمبلی پہنچے ہیں اور پہلی بار بی جے پی نے انہیں وزیر اعلیٰ بنایا ہے۔ بھجن لال شرما کا تعلق برہمن برادری سے ہے اور اس برادری کا ایک شخص 33 سال بعد راجستھان کا وزیر اعلیٰ بنا ہے۔
دیا کماری راجستھان کی ڈپٹی سی ایم بنیں
ودیادھر نگر سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی ایم ایل اے دیا کماری نے راجستھان کی کابینہ وزیر کے طور پر حلف لیا۔ دیا کماری کو راجستھان کی نائب وزیر اعلیٰ بنایا گیا ہے۔
پریم چند بیروا بنے راجستھان کے نائب وزیر اعلیٰ
بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیڈر اور دودو کے ایم ایل اے پریم چند بیروا نے راجستھان میں کابینہ وزیر کے طور پر حلف لیا۔ انہیں راجستھان کا نائب وزیر اعلیٰ بنایا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…