انٹرٹینمنٹ

Dunki Advance Booking: شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ ایڈوانس بکنگ معاملے میں بنائے گی ہیٹ ٹرک، پہلے دن کا پہلا شو دیکھنے کے لئے زبردست جنون

Dunki Advance Booking In India: سال 2023 شاہ رخ خان کے لئے کمال کا رہا ہے۔ ان کی فلم پٹھان کے بعد جوان نے بھی زبردست کامیابی حاصل کی ہے۔ اب باری ہے شاہ رخ خان کی آنے والی فلم ’ڈنکی‘ کی، جس کا ان کے فینس کو بے صبری سے انتظار ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ ڈنکی اسی ماہ یعنی 21 دسمبر کو ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ ایسے میں اگر آپ شاہ رخ خان کی فلم ’ڈنکی‘ کا پہلا شو دیکھنا چاہتے ہیں۔ تو آپ کوایڈوانس بکنگ کروا لینی چاہئے۔ یہاں جانئے ’ڈنکی‘ کی ایڈوانس بکنگ کب سے شروع ہو رہی ہے۔

دسمبرکے آخرمیں سنیما گھروں میں نظرآنے والی ڈنکی ایڈوانس بکنگ 16 دسمبرسے شروع ہو رہی ہے۔ شاہ رخ خان کے ڈائی ہارڈ فین اس فلم کو بالکل بھی چھوڑنا نہیں چاہیں گے اوراس لئے 16 دسمبرسے ڈنکی کی ٹکٹوں کی پری سیل (ایڈوانس بکنگ) شروع ہوجائے گی۔ حالانکہ کچھ خاص مقامات پر یہ پری بکنگ 15 دسمبرکو بھی شروع ہوسکتی ہے۔ 16 دسمبرسے ’ڈنکی‘ کی فلم اسکیل بکنگ شروع ہورہی ہے اورشاہ رخ خان کے دیوانے اس دن کا انتظارکررہے ہیں۔ اگرآپ کو بھی فلم کا پہلا شو دیکھنا ہے تو آپ کو 16 دسمبر کواس کی ایڈوانس بکنگ کروانی ہوگی کیونکہ مانا جا رہا ہے کہ دوہٹ فلموں کے بعد شاہ رخ خان کا اس فلم کا کریزبھی کافی زیادہ ہے۔ ’ڈنکی‘ کی اوورسیزبکنگ ایک ہفتے پہلے شروع ہوچکی ہے اورایڈوانس بکنگ میں فلم کو کافی فائدہ ملا ہے۔

’ڈنکی‘ کی اوورسیزمیں ایڈوانس بکنگ کی بات کریں توگزشتہ ہفتے شروع ہوئی تھی اورپری سیلس میں فلم کوکافی اچھا رسپانس ملا ہے۔ فلم کی ورلڈ وائڈ ایڈوانس بکنگ دیکھتے ہوئے اسے 2.50 ملین امریکی ڈالر یا اس سے زیادہ کی اوپننگ ملنے کا اندازہ ہے۔ غیرملکی بازار میں اس کے 3 ملین امریکی ڈالر کے اعدادوشمار کو بھی پار کرنے کا امکان ہے۔

شاہ رخ خان کی فلموں کی بنے گی ہیٹ ٹرک

واضح رہے کہ سال 2023 میں ’پٹھان‘ اور’جوان‘ کی زبردست کامیابی کے بعد ’ڈنکی‘ کا آنا شاہ رخ خان کے لئے کامیابی کی ہیٹ ٹرک کا موقع بنا رہا ہے۔ بطورہیرو شاہ رخ خان کا کم بیک بہت ہی شانداررہا ہے اورپٹھان کے ساتھ ساتھ جوان کی کامیابی نے ڈنکی سے لوگوں کی امیدوں میں اضافہ کردیا ہے۔ ڈنکی کی ہدایت کاری راج کمارہیرانی نے کی ہے اوراس میں شاہ رخ خان کے ساتھ ساتھ تاپسی پنواوروکی کوشل بھی ہیں۔ فلم کا ٹریلرلوگوں کو کافی شاندارلگا ہے اور یوٹیوب پراسے کافی دیکھا گیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

14 minutes ago

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

44 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

1 hour ago