اتر پردیش کے سنبھل میں نکاح کی تقریب میں اس وقت ہنگامہ برپا ہو گیا جب نکاح کے دوران چھوہارا تقسیم کی جا رہی تھی۔ شادی کے مہمان انہیں لوٹنے کے لیے اس قدر دوڑ پڑے کہ وہ ایک دوسرے سے ٹکرا گئے۔ پھر دونوں طرف سے اس انداز میں لات گھونسوں کی برسات ہوئی کہ سب حیران رہ گئے۔ معاملہ اس حد تک بڑھ گیا کہ جو کچھ ہاتھ میں آیا سب اٹھا کر پھینکنے لگے۔ لاٹھیاں اور حتیٰ کہ کرسیاں بھی چلائی گئیں ۔ صورتحال پر قابو پانے کے لیے پولیس کو طلب کیا گیا اور بالآخر معاملہ پر امن ہو گیا، اب اس واقعے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔دراصل سنبھل کے حیات نگر تھانہ علاقے کے سرائے ترین علاقے میں نکاح کی تقریب چل رہی تھی۔ یہ پروگرام ایک شادی ہال میں منعقد کیا گیا تھا۔ بارات بھی پہنچ چکی تھی اور نکاح کی تمام رسومات ادا کی جا رہی تھیں۔ ایک طرف شادیاں چل رہی تھیں، دوسری طرف مہمانوں کی خاطرداری بھی ہو رہی تھی، اسی دوران نکاح میں چھوہارا تقسیم ہونے لگی۔پھر گاوں کے لوگ اور شادی آئے مہمان سب کے سب اسے لوٹنے لگے اور ایک طرح کا مقابلہ شروع ہوگیا۔
اس کے بعد شادی میں افراتفری کا ماحول پیداہو گیااور پھر ایسا ہنگامہ شروع ہوا کہ سب دیکھتے رہ گئے۔ کم وقت میں ہی دونوں طرف سے لات اور گھونسے شروع ہو گئے۔ لوگوں کے ہاتھ میں جو کچھ آیا سب اٹھا کر پھینکنا شروع کر دیا اور بعض جگہ لاٹھیوں کا بھی استعمال کیا گیا۔ کچھ نہ ملا تو لوگ مہمانوں کے لیے رکھی کرسیاں بھی ایک دوسرے پر پھینکی جانے لگیں، جس کے بعد اہل خانہ کو پولیس بلانا پڑا۔اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی، جس کے بعد پولیس نے صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کی۔
حالانکہ پولیس کے آنے کے بعد بھی معاملہ جلد ٹھنڈہ نہیں ہوا، جس کے بعد پولیس کو ہلکا لاٹھی چارج بھی کرنا پڑا اور آخر کار معاملہ ٹھنڈا ہوگیا۔ اس پورے واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں شادی کی بارات میں ہونے والی لڑائی کو صاف دیکھا جا سکتا ہے۔ بعد ازاں پولیس نے دونوں فریقین کو سمجھایا۔ پولیس نے کہا کہ عوامی مقامات پر اس طرح کے واقعات مناسب نہیں ہیں۔ ایسے معاملات میں سخت کارروائی کی جائے گی۔ لوگوں کو نظم و ضبط میں رہنے کی ضرورت ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…