آج یعنی منگل کا دن مہاراشٹر اسمبلی انتخابات میں نامزدگی کا آخری دن ہے۔ این سی پی (اجیت پوار) نے نواب ملک کو اے بی فارم دیا ہے۔ تاہم ابھی تک یہ طے نہیں ہوا ہے کہ وہ کاغذات نامزدگی داخل کریں گے یا نہیں۔آپ کو بتادیں کہ مہاراشٹر میں بی جے پی اور این سی پی (اجیت پوار) مہایوتی اتحاد کا حصہ ہیں۔ بی جے پی نے نواب ملک کو ٹکٹ دینے کی مخالفت کی تھی۔ جبکہ نواب ملک نے واضح کیا تھا کہ وہ کسی بھی صورت میں کاغذات نامزدگی داخل کریں گے۔ اب انہیں این سی پی (اجیت پوار) سے نامزدگی کےلیے تیار رہنے کا اشارہ مل گیا ہے۔
مہاراشٹر کے سابق وزیر نواب ملک آج مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے مانکھرد -شیواجی نگر اسمبلی حلقہ سے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔حالانکہ جب اجیت پوار کی طرف سے انہیں ٹکٹ دینے کی بی جے پی نے مخالفت کی تو نواب ملک نے واضح طور پر کہا تھا وہ کسی بھی سیاسی دباؤ کے سامنے نہیں جھکیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے نظریے سے سمجھوتہ نہیں کریں گے، ہم اپنے وژن میں واضح ہیں، اگر لوگ سمجھتے ہیں کہ دباؤ ڈال کر وہ مجھے نیچے کر سکتے ہیں، تو وہ غلطی پر ہیں۔
واضح رہے کہ نواب ملک انوشکتی نگر سیٹ سے الیکشن نہیں لڑیں گے کیونکہ این سی پی نے اس سیٹ سے ان کی بیٹی ثنا ملک کو کھڑا کیا ہے۔مانکھرد-شیواجی نگر اسمبلی سیٹ پر لڑائی مسلم ووٹوں کی ہے کیونکہ اس سیٹ پر سماج وادی پارٹی کے لیڈر ابو عاصم اعظمی کا قبضہ ہے۔ چونکہ یہ مسلم اکثریتی سیٹ ہے اس لئے مانا یہ جارہا ہے کہ یہاں ابو عاصم اعظمی اور نواب ملک کے مابین مقابلہ کافی دلچسپ ہوسکتا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…