بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلی جانی والی پانچ ٹیسٹ میچوں کی بارڈر-گاوسکر ٹرافی 2024-2025 ۔ آسٹریلیا کی سرزمین پر منعقد ہونے والی یہ ٹرافی 22 نومبر سے شروع ہوگی۔ اس سیریز سے قبل آسٹریلیا کے اسٹار وکٹ کیپر بلے باز میتھیو ویڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ وہی میتھیو ویڈ جنہو ں نے شاہین شاہ آفریدی پر چھکے لگا کر آسٹریلیا کو 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سیمی فائنل میں جیب دلائی تھی۔
ویڈ کو گزشتہ تین سالوں سے آسٹریلیا کی ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم میں جگہ نہیں مل رہی تھی۔ انہوں نے آخری بار 2021 میں آسٹریلیا کے لیے ٹیسٹ اور ون ڈے کھیلا تھا۔ حالانکہ ویڈ کو ٹی ٹوئنٹی میں مواقع مل رہا تھا ۔ ویڈ کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں آسٹریلیا کی ٹیم کا بھی حصہ تھے۔ انہوں نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آخری میچ بھارت کے خلاف کھیلا جو ان کے بین الاقوامی کیریئر کا آخری میچ ثابت ہوا۔
ریٹائرمنٹ کے بعد بطور کوچ نظر آئیں گے
آپ کو بتاتے چلیں کہ بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ چکے ویڈ وائٹ بال ڈومیسٹک اور وائٹ بال سے غیر ملکی کرکٹ کھیلتے رہیں گے۔ اس کے علاوہ وہ بطور کوچ بھی نظر آئیں گے۔ وہ آئندہ ماہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں آسٹریلیا کے کیپنگ اور فیلڈنگ کوچ کے طور پر نظر آئیں گے۔
8 ماہ میں دوسری بار ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا
ویڈ نے اس سے قبل مارچ میں شیفیلڈ شیلڈ کا فائنل کھیلنے کے بعد فرسٹ کلاس ریڈ بال فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔ اب تقریباً 8 ماہ بعد ویڈ نے بین الاقوامی کرکٹ کو الوداع کہہ دیا۔
ویڈ کا بین الاقوامی کریئر کچھ ایسا تھا
میتھیو ویڈ نے آسٹریلیا کے لیے 36 ٹیسٹ، 97 ون ڈے اور 92 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے۔ ٹیسٹ کی 63 اننگز میں انہوں نے 29.87 کی اوسط سے 1613 رنز بنائے، جس میں 4 سنچریاں اور 5 نصف سنچریاں شامل تھیں۔ اس کے علاوہ ویڈ نے ون ڈے میں 1867 اور ٹی ئنٹی انٹرنیشنل میں 26.13 کی اوسط اور 134.15 کے اسٹرائیک ریٹ سے 1202 رنز بنائے۔ ویڈ نے ون ڈے میں 1 سنچری اور 11 نصف سنچریاں اور ٹی 20 انٹرنیشنل میں 3 نصف سنچریاں بنائیں۔
بھارت ایکسپریس
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…