قومی

Vice President Election 2025: انڈیا الائنس نے نائب صدرعہدے کے لئے سپریم کورٹ کے سابق جج کو بنایا امیدوار، بی سدرشن ریڈی کریں گے این ڈی اے امیدوار سی پی رادھاکرشنن سے مقابلہ

نئی دہلی: نائب صدرالیکشن 2025 کے لئے انڈیا الائنس نے مشترکہ امیدوارکا باضابطہ طورپراعلان کردیا ہے۔ انڈیا الائنس نے سابق جج بال کرشن سدرشن ریڈی کونائب صدرعہدے کا امیدواربنایا ہے۔ کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے نے انڈیا الائنس کے لیڈران کی موجودگی میں منعقدہ پریس کانفرنس میں سپریم کورٹ کے سابق جج اورگوا کے سابق لوک آیکت (ریٹائرڈ) بال کرشن سدرشن ریڈی کوامیدواربنائے جانے کا باضابطہ طورپراعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ 19 اگست کو وہ پرچہ نامزدگی داخل کریں گے۔ این ڈی اے امیدوارسی پی رادھا کرشنن کا مقابلہ تلنگانہ سے آنے والے بی سدرشن ریڈی سے ہوگا۔ ملیکا ارجن کھڑگے کے مطابق، اپوزیشن کی سبھی پارٹیوں سے بات چیت کے بعد بی سدرشن ریڈی کوامیدواربنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نظریہ (وچاردھارا) کی لڑائی ہے۔ ہم بی جے پی کے نظریے کے خلاف ہیں۔ اس لئے  ہم آرایس ایس امیدوارکا مقابلہ کریں گے۔

آپ کوبتا دیں کہ کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے کی رہائش گاہ پراپوزیشن لیڈران کی میٹنگ میں امیدوارطے کیا گیا۔ انڈیا الائنس کی میٹنگ میں این سی پی صدرشرد پوار، ٹی ایم سی لیڈرڈیرک اوبرائن، شیوسینا (یوبی ٹی) لیڈراروند ساونت اورسنجے راؤت، سماجوادی پارٹی کے لیڈردھرمیندریادوکے علاوہ کئی پارٹیوں کے لیڈران موجود رہے۔ ملیکا ارجن کھڑگے نے اعلان کیا کہ بی درشن ریڈی کے نام کی حمایت عام آدمی پارٹی نے بھی کی ہے۔

حکومت کے ساتھ نہیں بنی رضامندی

حکومت کی کوشش نائب صدرکے نام پررضامندی بنانے کی تھی۔ وزیردفاع راجناتھ سنگھ نے اپوزیشن لیڈران سے رابطہ کیا تھا، لیکن بات نہیں بن پائی۔ این ڈی اے نے دودن پہلے سی پی رادھا کرشنن کے نام کا اعلان کیا تھا۔ اس کے بعد وزیردفاع راجناتھ سنگھ کوسبھی پارٹیوں سے بات چیت کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ انڈیا الائنس کی میٹنگ میں بی سدرشن ریڈی سے پہلے ڈی ایم کے کے تروچی شیوا کے نام پر بھی سیاسی گلیاروں میں بحث چل رہی تھی، لیکن انڈیا الائنس نے تلنگانہ سے آنے والے سدرشن ریڈی کوہی نائب صدرامیدواربنانے کا فیصلہ کیا۔

کون ہیں بی سدرشن ریڈی؟

بی سدرشن ریڈی 2007 سے 2011 تک سپریم کورٹ کے جج رہے ہیں۔ 1946 میں پیدا ہوئے سدرشن ریڈی کی ابتدائی تعلیم آندھرا پردیش میں ہوئی ہے۔ عثمانیہ یونیورسٹی سے سدرشن ریڈی نے وکالت کی ڈگری حاصل کی۔ اس کے بعد مشہوروکیل کے پرتاپ ریڈی کے ماتحت کام شروع کیا۔ اگست 1988 میں ریڈی کوہائی کورٹ میں سرکاری وکیل مقررکیا گیا۔ 1993 میں سدرشن ریڈی آندھرا پردیش کے ایڈیشنل جج مقررکئے گئے۔ سال 2005 میں ریڈی کوگوہاٹی ہائی کورٹ کا چیف جسٹس بنایا گیا۔ 2007 میں سدرشن ریڈی سپریم کورٹ پہنچ گئے۔ 2013 میں ریڈی کوگوا کا لوک آیکت مقررکیا گیا تھا۔

  بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

3 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

4 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

5 hours ago