قومی

13ویں صدی کی درگاہ کو توڑنے کی کیسے سوچ سکتے ہیں… سپریم کورٹ نے ظاہر کی ناراضگی

نئی دہلی: سپریم کورٹ نے منگل کے روزدہلی کے مہرولی میں واقع عاشق اللہ درگاہ اوربابا فرید چِلّا گاہ کے انہدام کے خلاف دائر درخواستوں کا نمٹارہ کیا۔ سپریم کورٹ نے حکم میں کہا کہ دہلی سرکل کے سپرنٹنڈنٹ آرکیالوجسٹ کے بیان کوذہن میں رکھتے ہوئے ہم ان اپیلوں کونمٹاتے ہوئے کہتے ہیں کہ اے ایس آئی متعلقہ یادگاروں کی مرمت اورتزئین وآرائش کے معاملے کی نگرانی کرے۔

سپریم کورٹ نے دہلی کے مہرولی علاقے میں ڈی ڈی اے کے ذریعہ صوفی سنت کی درگاہ سمیت مذہبی ڈھانچوں کو منہدم کرنے کے خلاف دائردرخواست پرسخت ناراضگی کا اظہارکیا۔ جسٹس ناگرتنا نے کہا کہ عدالت کی اجازت کے بغیر13ویں صدی کی درگاہ کومنہدم نہیں کیا جائے گا۔

سپریم کورٹ نے ظاہرکی ناراضگی

سپریم کورٹ نے ڈی ڈی اے سے پوچھا کہ آپ اسے کیوں گرانا چاہتے ہیں؟ وکیل نے کہا کہ یہ پارک ہے، ہم درگاہ کے خلاف نہیں، درگاہ کے ساتھ غیرقانونی تعمیرات سے متعلق معاملہ ہے۔ جسٹس ناگرتنا نے کہا کہ آپ سڑک کے بیچ میں مندرنہیں بنا سکتے، آپ فٹ پاتھ پرمندرنہیں بنا سکتے، میں اس سے واقف ہوں، کیونکہ جب ہم ہائی کورٹ میں تھے توہمیں سپریم کورٹ کی ان ہدایات کولاگوکرنے کے لیے بتایا گیا تھا۔ لیکن، یہاں ایسا کچھ نہیں ہے۔

ڈی ڈی اے نے کرائی یقین دہانی

ڈی ڈی اے کے وکیل نے کہا کہ ہم مذہبی کمیٹی کی پیشگی اجازت کے بغیرکوئی کارروائی نہیں کریں گے۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ یہ ڈھانچہ مذہبی کمیٹی کے سامنے نہیں جا سکتا، کیونکہ اس ڈھانچے پرکوئی تجاوزات نہیں ہیں۔ ہم یہ حکم جاری رکھیں گے کہ موجودہ ڈھانچے میں مزید کوئی تبدیلی یا اضافہ نہیں ہونا چاہئے، لیکن جوکچھ ہے اسے محفوظ رکھا جائے، آپ 13ویں صدی کی یادگارکوگرانے کا سوچ بھی کیسے سکتے ہیں۔ ہم ایسا کیس بھی نہیں چاہتے، جس میں وہ یادگارکے تحفظ کی آڑمیں غیرمجازتعمیرات کوتحفظ فراہم کریں۔ عدالت نے تمام اپیلیں نمٹاتے ہوئے یہ بھی کہا کہ تاریخی ورثے کے تحفظ کے نام پرکسی بھی قسم کی غیرقانونی تعمیرات کوتحفظ فراہم نہیں کیا جانا چاہئے۔

 بھارت ایکسپریس اردو۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Adani’s Dhamra Port: اڈانی کا دھامرا پورٹ قابل تجدید توانائی سے چلنے والا ہندوستان کی بن گئی پہلی نجی بندرگاہ

دھامرا پورٹ کو قابل تجدید بجلی فراہم کرنے کے لیے کیپٹیو رینیو ایبل پاور، تھرڈ…

33 minutes ago

Sunil Lodhi Undergo Eye Treatment: ہنومان انش کے گلوکار کی آنکھوں کا ہوگا علاج، فلم کی پروڈیوسر اٹھائیں گی خرچ

انوپریا نے کہا کہ سنیل لوگوں کی محبت کو محسوس تو کر سکتے ہیں، لیکن…

1 hour ago

Amit Shah to Launch LNG-Powered Train: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ آج کریں گے ملک کی پہلی ایل این جی ٹرین کا افتتاح

بھارتی ریلوے کی جانب سے ایل این جی ڈوئل فیول ٹیکنالوجی اپنانا ایندھن کی کارکردگی…

1 hour ago

Torrential Rain Warning Issued for Uttarakhand: اتراکھنڈ میں موسلا دھار بارش کی وارننگ، چار دھام یاترا پر روک، کئی اضلاع میں ریڈ الرٹ

اتوار کے روز جھارکھنڈ میں بارش کا اورنج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ جبکہ مدھیہ…

2 hours ago

Ghulam Nabi Azad: سی ای سی گیانیش کمار پر غلام نبی آزاد کا بیان، اپوزیشن کا دوبارہ انتخابات کا مطالبہ غلط نہیں

غلام نبی آزاد نے کہا کہ اس بار دو الیکشن کمشنروں نے چیف الیکشن کمشنر…

2 hours ago