قومی

Akhilesh Yadav targets Yogi government: اکھلیش یادو کا یوگی حکومت پر نشانہ، کہا- امریکی ٹیرف کی وجہ سے یوپی کے تاجر بحران کا شکار

سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے یوگی حکومت کی ’ون ڈسٹرکٹ، ون پروڈکٹ‘ اسکیم کو نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی ٹیرف کی وجہ سے یوپی کے تاجروں کو بھی نقصان ہو رہا ہے۔ لیکن آج تاجروں کی کوئی نہیں سن رہا ہے۔

ایس پی صدر نے کہا کہ امریکہ نے جب سے ہندوستانی مصنوعات پر ٹیرف لگایا ہے، تب سے ہمارے بھدوہی کے قالین سے جڑے ہوئے کاروباری، مرادآباد میں پیتل سے جڑے ہوئے کاروباری بھی بحران کا شکار ہیں۔ ریاست میں بڑے پیمانے پر ہمارا سامان امریکہ ایکسپورٹ ہوتا تھا لیکن آج تاجروں کی کون سن رہا ہے؟

اکھلیش نے اٹھایا چھوٹے تاجروں کا مسئلہ

ایس پی صدر نے کہا کہ ان تاجروں کی مدد کے لیے کون آرہا ہے؟ جس حکومت نے ’ون ڈسٹرکٹ، ون پروڈکٹ‘ کے لیے اتنا بڑا بجٹ رکھا تھا۔ ہم تو دہلی میں بھی ہورڈنگ دیکھتے تھے۔ یہاں کی اہم جگہوں پر ان کا ایڈ چلتا تھا۔ وزیراعظم کی تصویر لگا کر پرچار کیا جاتا تھا۔

اس وقت یوپی حکومت کی اس اسکیم کا امتحان ہے کہ بھدوہی، مراد آباد یا کانپور کے کاروبار کو یا یوپی میں دوسری ریاستوں کے کاروبار ہیں جو ٹیرف کی وجہ سے مشکل میں ہیں، ان کی مدد کون کرے گا؟ یہ سوال کھڑا ہو گیا ہے۔

ایس آئی آر کے حوالے سے حکومت پر نشانہ

اکھلیش یادو نے اس دوران اسپیشل انٹنسیو ریویژن (SIR) پر بھی سوال اٹھائے اور مرکزی حکومت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اس پر بحث کے لیے شاید صحیح گرہ نکشتروں کا انتظار کر رہی ہے، اسی لیے ایوان میں اس پر بحث نہیں ہو رہی۔

ایس پی صدر نے کہا کہ ’اسٹرولاجی اور اسٹرونامی دو الگ چیزیں ہیں، حکومت شاید نکشتر دیکھ کر ہی SIR پر بات کرے گی، ہمیں امید ہے کہ اب سائنس دان اور ماہرین ان کے پاس ہوں گے، وہ ان سے شاید رائے مشورہ لے رہے ہیں تاکہ نکشتر دیکھ کر جلد بحث شروع کرائیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Top Govt. Jobs with Foreign Posting: سرکاری ملازمت بھی، بیرون ملک سفر بھی! جانیں کن ملازمتوں میں ملتی ہے سب سے زیادہ غیر ملکی پوسٹنگ

زیادہ تر لوگ سرکاری ملازمت کو صرف ملازمت کا تحفظ، مستقل آمدنی اور دیگر سہولتوں…

46 minutes ago

Nobel Peace Prize: ’مجھے کیوں نہیں؟‘ ڈونلڈ ٹرمپ نے نوبیل امن انعام پر نوبیل کمیٹی کو سنائی کھری کھری

نوبیل امن انعام 2026 کے اعلان سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار…

2 hours ago