قومی

Voter Adhikar Yatra: ’ووٹر ادھیکار یاترا‘ کے دوران راہل گاندھی پہنچے منینی گاؤں، لوگوں سے کی بات چیت، اس علاقے کو 2011 میں مل چکا ہے ماڈل ولیج کا ٹائٹل

نوادہ: لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اپنی ووٹر ادھیکار یاترا کے تیسرے دن منگل کے روز سڑک کے کنارے واقع ایک گاؤں پہنچے اور وہاں کے لوگوں سے بات چیت کی اور ان کے مسائل جانے۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے آج کی یاترا گیاجی سے شروع کیا۔ اس تسلسل میں جیسے ہی ان کی یاترا گیاجی کے وزیر گنج پہنچا، انہوں نے اپنے قافلے کو روکا اور قریبی گاؤں منینی پہنچ گئے۔ ان کے ساتھ آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو اور عظیم اتحاد کے سرکردہ لیڈران بھی تھے۔ اس سلسلے میں انہوں نے گاؤں والوں سے بات چیت کی اور یہاں کے مسائل جانے۔

2011 میں ماڈل ولیج قرار دیا گیا تھا منینی گاؤں

اس دوران انہوں نے لوگوں کو ووٹ کے حق کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ بتایا گیا کہ منینی گاؤں کو 2011 میں ماڈل ولیج قرار دیا گیا تھا، لیکن آج صورتحال بدتر ہے۔ بنیادی شہری سہولیات بھی نہیں ہیں۔ اس سے پہلے لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی اپنی یاترا کے دوران پیر کی شام بہار کے گیاجی پہنچے۔ شام کو ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بی جے پی اور الیکشن کمیشن پر ایس آئی آر پر ووٹ چوری کا الزام لگایا۔ یہاں لوگوں سے خطاب کے بعد انہوں نے رات کے وقت آرام کیا۔

آج شیخ پورہ کے باربیگھہ پہنچیں گے راہل

یاترا کے تیسرے دن راہل نوادہ کے راستے شیخ پورہ میں باربیگھہ پہنچیں گے۔ یہاں وہ ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے اور رات کو ایس کے آر کالج گراؤنڈ میں آرام کریں گے۔

یکم ستمبر کو پٹنہ میں ختم ہوگی راہل کی یاترا

غور طلب ہے کہ راہل گاندھی کی ووٹر ادھیکار یاترا 17 اگست کو بہار کے ساسارام سے شروع ہوئی تھی۔ اس یاترا میں انڈیا بلاک میں شامل جماعتوں کے لیڈران بھی شامل ہیں۔ یہ 16 روزہ یاترا تقریباً 20 اضلاع سے گزرے گی اور کل یاترا 1300 کلومیٹر کا ہوگا۔ یاترا یکم ستمبر کو پٹنہ میں ایک بڑی ریلی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

3 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

4 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

4 hours ago