قومی

Azam Khan Verdict: اعظم خان کو لگا بڑا جھٹکا، رام پور کی عدالت نے سنائی 2 سال کی سزا، جانئے پورا معاملہ

سماج وادی پارٹی کے سینئرلیڈراعظم خان کو ایک اورمعاملے میں بڑا جھٹکا لگا ہے۔ رام پورکی ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے انہیں 2019 کے لوک سبھا الیکشن کے دوران دیئے گئے متنازعہ “تنخیّا” والے بیان میں قصوروارقراردیتے ہوئے سزا کا اعلان کیا ہے۔ رام پورکے ایم پی-ایم ایل اے کورٹ نے اس معاملے میں اپنی سماعت مکمل کرتے ہوئے آج قصوروارقراردیا۔ بعد میں 2 سال کی سزا کا اعلان کیا۔ عدالت نے انہوں نے اس معاملے میں 2 سال کی سزا سنائی اور پانچ ہزارروپئے کا جرمانہ بھی لگایا ہے۔

عدالت نے اعظم خان کو قصوروارقراردیا

اس بیان کے بعد اعظم خان کے خلاف نفرت انگیزتقریراورماڈل ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے سنگین الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ رام پورکی ایک خصوصی ایم پی/ایم ایل اے عدالت میں طویل عرصے سے کیس کی سماعت ہورہی تھی۔ دونوں طرف سے دلائل سننے اورگواہوں کے بیانات ریکارڈ کرنے کے بعد عدالت نے آج اعظم خان کو مجرم قراردیا۔

2 سال کی سزا اور5 ہزار روپئے کا جرمانہ

عدالت نے اعظم خان کو قصوروار قراردیتے ہوئے 2 سال کی سزا کا اعلان کیا۔ اس کے ساتھ ہی ان پر5 ہزار روپئے کا جرمانہ بھی لگایا گیا ہے۔ رام پورکی ایم پی-ایم ایل اے کی خصوصی عدالت نے مجسٹریٹ ٹرائل شوبھت بنسل کی عدالت نے اعظم خان کوقصوروارقراردیتے ہوئے فیصلہ سنایا ہے۔ اعظم خان پہلے بھی کئی معاملوں میں عدالت سے سزا پاچکے ہیں اوران کے خلاف مختلف مقدمات کی سماعت چل رہی ہے۔ فی الحال وہ جیل میں بند ہیں۔ وہیں اس نئے فیصلے نے ان کی اوران کے اہل خانہ کی سیاسی اورقانونی تشویش کو مزید بڑھا دیا ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ یہ معاملہ 2019 کی لوک سبھا الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران اس وقت کے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ (ڈی ایم) کے خلاف کئے گئے مبینہ قابل اعتراض ریمارکس سے متعلق ہے۔ اعظم خان پرایک انتخابی ریلی میں اس وقت کے ڈی ایم کے بارے میں متنازعہ اوردھمکی آمیزبیان دینے کا الزام تھا۔ اس بیان کے بعد ان کے خلاف ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سمیت متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

 بھارت ایکسپریس اردو-

Nisar Ahmad

Recent Posts

Mahendra Bhatt Met PM Modi: اتراکھنڈ بی جے پی صدر مہندر بھٹ نے اہلِ خانہ کے ساتھ پی ایم مودی سے کی ملاقات، بیٹے کی شادی کا دیا دعوت نامہ

مہندر بھٹ اہلیہ، بیٹے اور بیٹی کے ہمراہ وزیر اعظم کی رہائش گاہ پہنچے، بیٹے…

2 minutes ago

Massive Protest Against Gyanesh Kumar: گیانیش کمار کے خلاف کانگریس کا محاذ، دہلی، یوپی سمیت ملک بھر میں احتجاج

چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے خلاف کانگریس نے پیر کو ملک گیر احتجاج کیا۔…

8 minutes ago

Gen-Z Protest Is Like JP Aandolan: ’جین-زی احتجاج جے پی تحریک کی شکل اختیار کر سکتا ہے‘، شنکراچاریہ نے کہا- مطالبات فوری مانے جائیں

شنکراچاریہ سوامی اویمکتیشورانند سرسوتی نے نوجوانوں کے احتجاج کا موازنہ تاریخی جے پرکاش نارائن (جے…

41 minutes ago

Delhi Pollution Action Plan: دہلی کی ہوا صاف رکھنے کے لیے سخت اقدامات، تعمیراتی کاموں پرمکمل پابندی، پی یو سی کے بغیر نہیں ملے گا ایندھن

دہلی حکومت نے موسمِ سرما میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے ایکشن پلان تیار…

53 minutes ago